تلنگانہعلاقائی خبریںقومی

عادل آباد میں یوپی ایس سی کامیاب امیدوار کا اعزاز

عادل آباد ریاست تلنگانہ کے ضلع عادل آباد کے دور دراز گاؤں پالسی (بی) تھنڈا، تعلقہ تلامدوگو سے تعلق رکھنے والے قبائلی نوجوان جاڈھو سائی چیتنیا نے یوپی ایس سی کے تحت منعقدہ سیول سروسز امتحان میں کامیابی حاصل کر کے ضلع اور اپنے والدین کا نام روشن کیا ہے۔

اتوار کے روز ضلع کلکٹر راجارشی شاہ نے ایک تقریب میں چیتنیا کو اعزاز سے نوازا۔ چیتنیا نے چھٹے موقع پر ۶۸واں رینک حاصل کرتے ہوئے اپنے خواب کو سچ کر دکھایا۔ انہوں نے اس سے پہلے چار بار ناکامی کا سامنا کیا تھا اور پانچویں کوشش میں انڈین فارن سروس میں منتخب ہوئے تھے، مگر ان کا خواب آئی اے ایس افسر بننا تھا۔

جاڈھو سائی چیتنیا نے اپنی ابتدائی تعلیم جواہر نوودیہ ودیالیہ کاگزنگر میں حاصل کی اور بعد ازاں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی تروچیراپلی سے مکینیکل انجینئرنگ میں گریجویشن مکمل کیا۔

ان کے والد گووند راؤ پولیس میں ہیڈ کانسٹیبل ہیں اور والدہ ایک اسکول ٹیچر ہیں۔ جاڈھو کی محنت اور مستقل مزاجی آج نوجوانوں کے لیے مشعل راہ بن گئی ہے۔

عادل آباد ضلع میں ان کی کامیابی کو نہایت خوشی اور فخر کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button