تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

تلنگانہ حکومت کا تارکین وطن کی فلاح کے لیے بڑا قدم

حال ہی میں قائم ہونے والی نان ریزیڈنٹ انڈین (این آر آئی) ایڈوائزری کمیٹی نے پیر، 5 مئی کو تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے ان تقرریوں پر اظہار تشکر کیا اور تارکین وطن بالخصوص خلیجی ممالک میں مقیم مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے تجاویز پیش کیں۔

وفد کی قیادت تلنگانہ منرل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیئرمین اور سابق رکن اسمبلی انیل ایراوتھری نے کی۔ وفد میں کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بی ایم ونود کمار، نائب چیئرمین مندا بھیم ریڈی، اور دیگر اراکین سنگیرڈی نریش ریڈی، چنمنینی سرینواس راؤ، گوگیلا روی گوڑ، ننگی دیویندر ریڈی اور سوادیش پریکی پانڈلا شامل تھے۔

اس ملاقات کے دوران ڈاکٹر ونود کمار نے کہا کہ کمیٹی ایک تفصیلی رپورٹ تیار کرے گی جس کی بنیاد پر ایک "خلیجی بورڈ” قائم کیا جائے گا، جو تارکین وطن کے لیے ایک جامع پالیسی کے تحت سہولیات فراہم کرے گا۔ انیل ایراوتھری نے کہا کہ حکومت خلیج میں مقیم محنت کشوں کی فلاح کے لیے پرعزم ہے اور ان کے لیے منظم اقدامات ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ تلنگانہ حکومت نے 10 اپریل کو اس کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا تاکہ خلیجی ممالک میں مقیم تارکین وطن کو درپیش مسائل پر توجہ دی جا سکے۔

اس سے قبل، 21 اپریل کو کمیٹی کے رکن سوادیش پریکی پانڈلا نے خلیجی ملازمین کے بچوں کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی اور گوروکلام اسکولوں میں داخلے پر زور دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button