یمن کا میزائل اسرائیل نے تباہ کر دیا، فوج کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ یمن سے داغے گئے ایک بیلسٹک میزائل کو فضائیہ نے کامیابی سے تباہ کر دیا۔ اس واقعے کے بعد یروشلم سمیت کئی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔
انہوں نے کہا، "جس طرح ہم نے تہران میں سانپ کا سر کچلا، اب ہم یمن میں حوثیوں کو بھی نشانہ بنائیں گے۔ جو کوئی اسرائیل کے خلاف ہاتھ اٹھائے گا، ہم اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔”
واضح رہے کہ ایران کی حمایت یافتہ یمنی حوثی باغی اکتوبر 2023 میں غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے اسرائیل پر کئی مرتبہ میزائل اور ڈرون حملے کر چکے ہیں۔ حوثیوں نے اعلان کیا کہ ان کا یہ حملہ غزہ میں فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیل کے ناروا سلوک کے جواب میں کیا گیا ہے۔
یہ حملہ اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ کے بعد 24 جون کو ہونے والے جنگ بندی کے بعد حوثیوں کی جانب سے پہلا میزائل حملہ ہے۔ جنگ بندی کے دوران حوثیوں نے حملے بند کر دیے تھے، لیکن اسرائیل کی کارروائی دوبارہ شروع ہونے کے بعد حملے بھی بحال ہو گئے۔
اسرائیل نے اس سے قبل بھی یمن میں جوابی کارروائیاں کی ہیں، جن میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول بندرگاہوں اور صنعاء ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔