تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ فیکٹری دھماکہ: 12 افراد جاں بحق، 34 زخمی

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقع سگاچی فارما کمپنی میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکے سے 12 افراد جاں بحق اور 34 زخمی ہو گئے۔ واقعہ صبح 8:15 سے 9:35 کے درمیان پیش آیا، جس کے فوراً بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

پولیس کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملنے کے 10 منٹ کے اندر ٹیمیں روانہ ہو گئیں اور 20 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی شروع کی گئی۔ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، اسپیشل ڈیزاسٹر فورس (ایس ڈی ایف) اور فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں موقع پر موجود رہیں۔

انسپکٹر جنرل وی ستیانارائنہ کے مطابق چھ لاشیں جائے وقوعہ سے ملی جبکہ دو افراد دوران علاج دم توڑ گئے۔ باقی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا: "یہ واقعہ دل دہلا دینے والا ہے، میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔”

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اور انتظامیہ جنگی بنیادوں پر امدادی کام کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button