علاقائی خبریںقومی

قدرتی زندگی ہی ہماری خوشی ہے: روسی خاتون کا حیران کن انکشاف!

کرناٹک کے علاقے گوکڑنا کے قریب ایک غار میں اپنی دو بیٹیوں کے ساتھ رہنے والی روسی خاتون نینا کوٹینا نے اپنی زندگی کے طریقے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے بچے مکمل صحت مند تھے اور فطرت میں جینا ان کی پسندیدہ طرزِ زندگی ہے۔

کوٹینا کو گوکڑنا پولیس نے بچایا اور بعد ازاں بنگلورو میں فارنرز رجسٹریشن دفتر نے ان کا اندراج مکمل کرنے کے بعد انہیں تمکور کے ریسکیو سینٹر منتقل کر دیا۔

انہوں نے میڈیا میں شائع شدہ اطلاعات کو جھوٹا قرار دیا اور کہا کہ، "ہم جنگل میں مرنے نہیں گئے تھے، ہم قدرتی ماحول سے محبت کرتے ہیں، ہم نے غار میں سکون سے زندگی گزاری، بچیوں کو لکھنا پڑھنا اور آرٹ سکھایا، پانی کے چشمے میں نہاتے، مٹی سے چیزیں بناتے اور خود پکایا ہوا صاف ستھرا کھانا کھاتے تھے۔”

ان کا کہنا تھا کہ، "غار کوئی خطرناک جگہ نہیں تھی، یہ گاؤں کے بالکل قریب تھی، جہاں سے کھانے پینے کی چیزیں مل سکتی تھیں، اور یہ ایک خوبصورت، ہوادار غار تھی جہاں سے سمندر نظر آتا تھا۔”

نینا کوٹینا نے یہ بھی واضح کیا کہ ان کے ویزے کی مدت ختم ہو گئی تھی لیکن انہوں نے سنہ 2017 سے مسلسل بھارت میں قیام کی خبروں کی تردید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ہم اس دوران کئی ممالک جا چکے تھے اور پھر بھارت واپس آئے۔”

انہوں نے بتایا کہ ان کا بڑا بیٹا وفات پا چکا ہے، جس کے بعد کچھ وقت مزید بھارت میں قیام کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی زندگی روحانیت پر نہیں بلکہ صحت مند قدرتی طرزِ زندگی پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button