تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حمایت ساگر جھیل میں بارش کے بعد پانی کی سطح میں اضافہ

حیدرآباد میں حالیہ شدید بارشوں کے بعد حمایت ساگر جھیل میں پانی کی سطح میں ایک فٹ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اور یہ اپنی مکمل سطح یعنی فل ٹینک لیول 1763 فٹ تک پہنچ گئی ہے۔

بدھ کے روز حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ نے بتایا کہ شہر میں گزشتہ چند دنوں کی مسلسل بارش کے سبب جھیلوں میں پانی کی آمد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجے میں حمایت ساگر کی سطح مکمل بھراؤ کی حد کو چھو چکی ہے، جب کہ عثمان ساگر جھیل بھی بھرنے کے قریب ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق شام 6 بجے ریکارڈ کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق عثمان ساگر میں پانی کی موجودہ سطح 1782 فٹ ہے، جب کہ اس کا فل ٹینک لیول 1790 فٹ ہے۔ وہاں پر پانی کا بہاؤ 150 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

حمایت ساگر میں پانی کی سطح فل ٹینک لیول 1763 فٹ تک پہنچ چکی ہے، اور اس میں پانی کی آمد 2000 کیوسک ہے۔

واٹر بورڈ کے حکام دونوں جھیلوں کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور پانی کی سطح کی ہر گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے۔

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم کے حالات پر نظر رکھیں اور متعلقہ حکام کی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button