تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

موسی میں طغیانی، حیدرآباد ایم جی بی ایس بس اسٹیشن پانی میں گھِر گیا

حیدرآباد میں جمعہ کی رات موسی ندی کے پانی کے بڑھنے سے ایم جی بی ایس بس اسٹیشن ڈوب گیا، جس کے باعث متعدد مسافر پھنس گئے۔

ذرائع کے مطابق اُثمان ساگر اور حمایت ساگر جھیلوں کے دروازے کھولنے کے بعد پانی موسی ندی میں چھوڑا گیا، جس سے اچانک پانی کی سطح بلند ہوگئی اور پانی ایم جی بی ایس ٹرمینل میں داخل ہوگیا۔

اس صورتحال میں ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور مسافروں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو اور ریلیف آپریشن شروع کیا۔

ادھر بندلا گوڑا جاگیر کی کئی کالونیاں بھی زیرِ آب آگئیں۔ مقامی میونسپل ٹیموں کے ساتھ ساتھ ڈی آر ایف نے بھی ان علاقوں میں ریسکیو کارروائیاں انجام دیں۔

عوام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں سے دور رہیں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button