بین الاقوامیتعلیمعرب دنیا

روسی وزیر کا اعلان: روسی یونیورسٹیوں میں ہندی کی تعلیم کو فروغ دیا جائے گا

روس کی وزارتِ اعلیٰ تعلیم کے نائب وزیر کونسٹنٹین موگیلیوسکی نے کہا ہے کہ روسی جامعات میں ہندی زبان کی تعلیم کو مزید فروغ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان آج دنیا کی سب سے زیادہ آبادی والا ملک ہے اور زیادہ سے زیادہ بھارتی شہری اپنی روزمرہ زندگی میں انگریزی کے بجائے ہندی میں اظہارِ خیال کر رہے ہیں، اس لیے "ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے زیادہ سے زیادہ طلبہ ہندی پڑھیں۔”

انہوں نے بتایا کہ ہندی سیکھنے میں نوجوانوں کی دلچسپی پہلے کے مقابلے میں کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ صرف ماسکو ہی میں کئی بڑے تعلیمی ادارے ہندی پڑھا رہے ہیں جن میں ایم جی آئی ایم او، آر ایس یو ایچ، انسٹی ٹیوٹ آف ایشین اینڈ افریکن اسٹڈیز (ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی) اور ماسکو اسٹیٹ لسانیاتی یونیورسٹی شامل ہیں۔ ان اداروں میں ہندی کے طلبہ کی تعداد دو سے تین گناہ بڑھ گئی ہے۔

یہ موقع صرف ماسکو تک محدود نہیں بلکہ روس کے دیگر شہروں میں بھی ہندی کی تعلیم کو فروغ مل رہا ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی اور کازان فیڈرل یونیورسٹی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔


یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بھارت اور روس کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ بھارت نے روسی تیل کی درآمدات بڑھا کر عالمی سطح پر اپنے تعلقات کا تاثر واضح کیا ہے۔ بھارتی وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ "روس کے ساتھ بھارت کے تعلقات دنیا کے سب سے مستحکم تعلقات میں سے ہیں۔”

اس دوران یہ بھی بتایا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن دسمبر میں باضابطہ دورۂ بھارت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button