علاقائی خبریںقومی

کرور میں وِجے کی انتخابی مہم میں بھگدڑ: 36 افراد جاں بحق، 58 شدید زخمی

کرور (تمل ناڈو): تمل اداکار اور تملگا ویتری کزھگم (ٹی وی کے) کے لیڈر وِجے کی انتخابی مہم کے دوران خوفناک بھگدڑ میں کم از کم 36 افراد جاں بحق ہوگئے، جن میں 8 بچے اور 16 خواتین بھی شامل ہیں، جبکہ 58 افراد شدید زخمی ہوئے۔

یہ حادثہ ہفتہ کی رات اس وقت پیش آیا جب کرور ضلع میں مہم کے دوران توقع سے کئی گنا زیادہ لوگ جمع ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، پارٹی نے تقریباً 10 ہزار افراد کی اجازت لی تھی لیکن ہجوم 60 ہزار سے تجاوز کر گیا۔ بھگدڑ اس وقت مچی جب ایک بڑا ہجوم اچانک آگے بڑھا، جس سے لوگ گر پڑے اور کچلے گئے۔

زخمیوں کو کرور گورنمنٹ میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق اسپتال کا منظر ’’جنگی کیفیت‘‘ سے مشابہ ہے۔

وزیرِ اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوری تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور وزراء ایم سبرامنیم اور انبل مہیش کو موقع پر روانہ کر دیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے عوام سے صبر و تحمل کی اپیل کی۔

وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ داخلہ امیت شاہ نے بھی گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button