بین الاقوامیعرب دنیا
ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکہ کے بڑے حملے، فردو، نطنز اور اصفہان کو نشانہ بنایا گیا

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دسویں دن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ نے ایران کی تین بڑی جوہری تنصیبات پر کامیاب فضائی حملہ کیا ہے۔ ان مقامات میں فردو، نطنز اور اصفہان شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی طیارے کامیابی کے ساتھ حملہ کر کے واپس آ چکے ہیں اور فردو پر بھاری بمباری کی گئی ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا کی کوئی فوج وہ کارنامہ انجام نہیں دے سکتی جو امریکی افواج نے کیا، اور اس حملے کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ دنیا امن کی طرف بڑھے۔
ٹرمپ نے کہا کہ فردو کا جوہری مرکز اب مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور ایران کو جنگ بندی کی جانب آنا چاہیے۔ امریکی صدر کے مطابق یہ حملے نہ صرف امریکہ بلکہ اسرائیل اور پوری دنیا کے لیے ایک تاریخی موقع ہیں۔