علاقائی خبریںقومی

بھارت پر امریکی تجارتی دباؤ میں اضافہ — ڈونلڈ ٹرمپ نے درآمدات پر کل 50 فیصد ٹیرف

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر روسی تیل کی درآمد جاری رکھنے کے "جرم” میں مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا ہے، جس کے بعد امریکی منڈی میں بھارتی اشیاء پر کل درآمدی محصول 50 فیصد ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ چین پر عائد ٹیرف سے بھی 20 فیصد زیادہ ہے۔

ٹرمپ نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بھارت براہ راست یا بالواسطہ روسی تیل خرید رہا ہے، جو یوکرین کے خلاف جنگ میں پیسوں کی فراہمی کا ذریعہ ہے۔ اُن کے بقول، ایسی درآمدات پر سخت ردعمل ضروری ہے، اور آئندہ 21 دن میں نیا ٹیرف نافذ العمل ہو جائے گا۔

بھارت نے اس اقدام کو "غیرمنصفانہ، بلاجواز اور ناقابل قبول” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی توانائی کی ضروریات 140 کروڑ عوام کے مفاد میں ہیں اور یہ فیصلہ مارکیٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

بھارتی حکومت کے مطابق، "یہ افسوسناک ہے کہ امریکہ نے بھارت کو نشانہ بنایا ہے جبکہ دیگر کئی ممالک بھی اپنے قومی مفاد میں یہی اقدامات کر رہے ہیں۔”

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ بھارت ایک اچھا تجارتی شراکت دار نہیں رہا اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کے خلاف مزید اقدامات جلد متوقع ہیں۔ اس اقدام سے عالمی معیشت اور جغرافیائی سیاست میں تبدیلی کا امکان بڑھ گیا ہے، خاص طور پر اگر بھارت، روس، چین اور برازیل کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button