علاقائی خبریںقومی

ٹرمپ نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا، روسی تیل خریدنے پر ’سزا‘ قرار

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔ یہ فیصلہ روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو سزا دینے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ کا الزام ہے کہ نئی دہلی روس سے سستا تیل خرید کر بالواسطہ طور پر یوکرین جنگ کو فنڈ کر رہا ہے۔

یہ اقدام بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارت کی امریکہ کو برآمدات کا حجم تقریباً 87 ارب ڈالر سالانہ ہے، جس میں سے اب بیشتر اشیاء مہنگی ٹیرف کے تحت آئیں گی۔ اس سے بھارتی کپڑا، زیورات، سمندری خوراک اور دیگر صنعتوں پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ فیدریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے مطابق کئی صنعتوں نے بڑھتی لاگت کے باعث پیداوار روک دی ہے۔

بھارتی حکام نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ روس سے کہیں زیادہ تجارت کرتا ہے مگر صرف بھارت کو نشانہ بنایا گیا۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ امریکہ کا دباؤ ناقابل قبول ہے اور بھارت اپنی توانائی کی ضروریات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

ٹرمپ کے اس فیصلے پر ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ امریکہ کے لیے بھی نقصان دہ ہوگا کیونکہ بھارتی اشیاء کے مہنگے ہونے سے امریکی منڈی متبادل سپلائرز جیسے چین، ویتنام اور ترکی کی طرف مائل ہوگی۔ اس سے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتے تعلقات پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button