بین الاقوامیعرب دنیا

ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی کامیابی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ کا اعلان

امریکہ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان دہائیوں پر محیط تنازع ختم کرنے کے لیے ایک تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا۔ یہ معاہدہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے دستخط کیا۔

دونوں ممالک نے لڑائی بند کرنے، سفارتی تعلقات قائم کرنے اور ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت کا احترام کرنے کا عزم ظاہر کیا۔ معاہدے کے تحت امریکہ کو جنوبی قفقاز میں ایک اسٹریٹجک ٹرانزٹ کوریڈور کی خصوصی ترقیاتی حقوق دیے جائیں گے، جو توانائی اور دیگر وسائل کی برآمدات میں اضافہ کرے گا۔

یہ پیش رفت روس کے لیے ایک بڑا جھٹکا تصور کی جا رہی ہے کیونکہ وہ اس خطے کو اپنے اثر و رسوخ میں سمجھتا ہے۔ ایران نے بھی معاہدے کا خیر مقدم کیا لیکن غیر ملکی مداخلت سے خبردار کیا۔

امریکی حکام کے مطابق یہ معاہدہ خطے میں امن و استحکام کا نیا دور لا سکتا ہے اور روسی پابندیوں سے بچنے کے راستے بند کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کامیابی کا انحصار امریکی شمولیت کے تسلسل پر ہوگا، کیونکہ ماضی میں مذاکرات اکثر ناکام ہوئے اور جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئیں۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button