بین الاقوامیعرب دنیا

ٹرمپ کا امن منصوبہ: غزہ میں فوری جنگ بندی، اسرائیل کا مرحلہ وار انخلا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس میں غزہ کے لیے ایک 20 نکاتی امن منصوبہ پیش کیا۔ اس منصوبے کے مطابق اسرائیل مرحلہ وار غزہ سے انخلا کرے گا اور فوری طور پر جنگ بندی نافذ ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیلی افواج کا انخلا یرغمالیوں کی رہائی کے ساتھ جڑا ہوگا۔ پہلے مرحلے میں حماس کو 48 گھنٹوں کے اندر یرغمالیوں کو چھوڑنا ہوگا، جس کے بدلے اسرائیل ایک ہزار سے زیادہ فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔

اس منصوبے میں ایک عارضی بین الاقوامی فورس کی تعیناتی اور غزہ کے لیے ایک عبوری انتظامیہ قائم کرنے کی شق بھی شامل ہے، جس کی قیادت ٹرمپ خود کریں گے۔

ٹرمپ نے کہا کہ اگر حماس اس امن معاہدے کو قبول نہیں کرتا تو اسرائیل کو ان کی "مکمل حمایت” حاصل ہوگی تاکہ وہ حماس کو مکمل طور پر ختم کرسکے۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ حماس اس تجویز کو تسلیم کرے گا۔

ہم نکتہ یہ ہے کہ فلسطینی عوام کو کہیں اور جانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا بلکہ انہیں غزہ میں رہنے اور "بہتر مستقبل بنانے” کا موقع دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 66 ہزار سے زیادہ بتائی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔ اس تناظر میں ٹرمپ کا یہ اعلان دونوں فریقوں کے لیے ایک بڑا موڑ سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button