تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
بھارت میں 7 اور 8 ستمبر کو مکمل چاند گرہن کا نظارہ کیا جا سکے گا

بھارت میں 7 ستمبر کی رات اور 8 ستمبر کی صبح کے اوائل میں مکمل چاند گرہن دیکھا جا سکے گا۔ یہ 2025 کا تیسرا گرہن ہوگا اور بھارت میں نظر آنے والا واحد گرہن بھی۔
پلانیٹری سوسائٹی آف انڈیا کے مطابق، اس سال کل چار گرہن ہوں گے جن میں دو قمری (14 مارچ اور 7 ستمبر) اور دو شمسی (29 مارچ اور 21 ستمبر) شامل ہیں، تاہم صرف 7 اور 8 ستمبر کا قمری گرہن ہی بھارت میں نظر آئے گا۔
چاند گرہن کے مراحل کی شروعات 7 ستمبر کی رات 8:57 بجے ہوگی اور یہ سلسلہ 8 ستمبر کی صبح 2:26 بجے تک جاری رہے گا۔ سب سے اہم مرحلہ، یعنی امبرل فیز (چاند کا زمین کے سائے میں مکمل داخل ہونا)، رات 9:57 بجے شروع ہوگا اور صبح 1:27 بجے ختم ہوگا۔
یہ قمری گرہن کھلی آنکھ سے بالکل محفوظ طریقے سے دیکھا جا سکتا ہے اور اس کے لیے کسی دوربین یا خصوصی عینک کی ضرورت نہیں ہے۔