تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

حیدرآباد میں منشیات کا دھندہ بے نقاب

حیدرآباد پولیس نے نارکوٹکس ونگ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بین ریاستی منشیات فروش گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 1380 گرام ہائیڈروپونک گانجا، ایل ایس ڈی بلٹس، دو موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا، جس کی مالیت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔
گرفتار شدگان میں ہریش وردھن شریواستو عرف ہریش (30) مدھیہ پردیش سے، سرینیواسا راہول (30) چنئی سے، ابھشیک (26) سکندرآباد سے جو سافٹ ویئر ملازم ہے، اور دھول، ایک انجینئر شامل ہیں۔​

ہریش وردھن نے ڈارک نیٹ سے اعلیٰ معیار کا گانجا خرید کر سگنل ایپ کے ذریعے بیچ کر پرتعیش زندگی گزار رہا تھا۔

سرینیواسا راہول نے ابتدا میں گانجا کا استعمال کیا، بعد میں وہ ٹرانسپورٹر بن گیا اور "سنیپ چیٹ” کے ذریعے گانجا حاصل کر کے چنئی، بنگلور اور حیدرآباد میں سپلائی کرتا تھا۔​

ابھشیک، جو آئی آئی ٹی رائے پور کا گریجویٹ ہے، نے ہریش وردھن سے "سگنل” ایپ کے ذریعے گانجا خریدا اور حوالہ کے ذریعے رقم بھیجی۔ وہ سکندرآباد میں دھول اور دیگر گاہکوں کو زیادہ قیمت پر منشیات فراہم کرتا تھا تاکہ آسانی سے پیسہ کما سکے۔​

ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس نے اس منشیات فروش گروہ کو بے نقاب کیا اور ممنوعہ اشیاء برآمد کیں۔​

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button