تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ: پانچ دن بارشوں کی پیشگوئی، کئی اضلاع میں یلو الرٹ

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک شدید بارشیں برسنے کے امکانات ہیں۔ بارشیں سطحی آندھی و دباؤ کے اثر سے ہوں گی، ساتھ ہی بجلی چمکنے اور گرجنے کے ساتھ تیز ہواؤں کے جھکڑ بھی چل سکتے ہیں۔

محکمہ نے بتایا کہ:

  • جمعرات کو نظام آباد، نلگنڈہ، سوریاپیٹ، رنگاریڈی، حیدرآباد، وقارآباد، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول، ونپرتی اور جوگلما گدوال سمیت کئی اضلاع میں بارش ہوگی۔
  • جمعہ کو بھی ان اضلاع کے علاوہ جگتیال، راجنا سریسلہ، محبوب آباد اور میڑچل میں بھی موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔
  • ہفتہ اور اتوار کو بارشوں کی شدت زیادہ رہنے کے امکانات ہیں۔
  • سوموار کو کاماریڈی، محبوب نگر، ناگرکرنول اور نرائن پیٹ میں بھاری بارش برس سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے ان تمام اضلاع کے لیے یلو الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی کئی اضلاع میں بھاری بارش ریکارڈ کی گئی، سب سے زیادہ میدارم (ملوگو) میں 13.9 سینٹی میٹر اور جیناتھ (آدلباد) میں 13.2 سینٹی میٹر بارش ہوئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button