تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
تلنگانہ حکومت نے نیپال میں پھنسے شہریوں کے لیے ہیلپ لائن قائم کر دی

حیدرآباد: نیپال میں جاری ہنگامہ آرائی اور کشیدہ حالات کے پیشِ نظر تلنگانہ حکومت نے دہلی میں واقع تلنگانہ بھون میں ایک خصوصی ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی ہے تاکہ وہاں پھنسے شہریوں کی مدد کی جا سکے۔
سرکاری عہدیداروں کے مطابق اب تک کسی بھی تلنگانہ شہری کے زخمی یا لاپتہ ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ اس ہیلپ لائن کا مقصد نہ صرف نیپال میں موجود شہریوں کو سہولت فراہم کرنا ہے بلکہ ریاست میں ان کے اہل خانہ کو بھی اطمینان دلانا ہے۔
تلنگانہ حکومت نے بتایا کہ وہ وزارتِ خارجہ اور کھٹمنڈو میں بھارتی سفارتخانے سے قریبی رابطے میں ہے تاکہ شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور ضرورت پڑنے پر ان کی واپسی کا بندوبست بھی کیا جا سکے۔
مدد کے لیے درج ذیل افسران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:
- وندھنا: +91 9871999044
- جی رکشیت نائک: +91 9643723157
- سی ایچ چکرورتی: +91 9949351270