تلنگانہعلاقائی خبریں

تلنگانہ میں شہری ترقی محکمہ میں بڑی تبدیلی

تلنگانہ حکومت نے بلدی نظم و نسق و شہری ترقی (ایم یو اے ڈی) محکمہ کو دو علیحدہ شعبوں میں تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ 5 مئی کو جاری کردہ سرکاری حکمنامہ نمبر 107 کے تحت کیا گیا۔

نئے حکم کے مطابق محکمہ کو دو حصوں میں بانٹا گیا ہے: ایک میٹروپولیٹن و اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ اور دوسرا بلدی نظم و نسق ڈپارٹمنٹ۔ ہر ایک شعبہ کی حدود اور ذمہ داریاں واضح طور پر بیان کی گئی ہیں۔

میٹروپولیٹن و اربن ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ میں حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (HMDA)، ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ، بلدیات، میونسپل کارپوریشنز (بشمول گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن GHMC)، آوٹر رنگ روڈ کی حدود میں آنے والے ادارے شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ یہ شعبہ شہری سہولیات جیسے حیدرآباد واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ، حیدرآباد میٹرو ریل، ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ اثاثہ جات کے تحفظ کا ادارہ (HYDRAA)، سڑک ترقیاتی کارپوریشن، گریتھ کاریڈور لمیٹڈ، اور رئیل اسٹیٹ ریگولیٹری اتھارٹی (RERA) کو بھی سنبھالے گا۔

بلدی نظم و نسق ڈپارٹمنٹ ریاست کے دیگر بلدی اداروں، میونسپل کارپوریشنز جو آوٹر رنگ روڈ کے باہر ہیں، اربن فنانس انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن، غربت کے خاتمے کا مشن (MEPMA)، شہری نظم و نسق کا قومی ادارہ (NIUM) اور میونسپل سروسز کے انتظام کی نگرانی کرے گا۔

یہ نیا انتظامی فیصلہ بہتر حکمرانی اور کارکردگی کے مقصد سے کیا گیا ہے اور گورنر کے نام سے جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button