تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
تلنگانہ حکومت کا فیصلہ: کسانوں کے لیے یوریا کی تقسیم کے مزید مراکز قائم

حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ریاست بھر میں کسانوں کو یوریا کی بروقت اور آسان فراہمی یقینی بنانے کے لئے مزید مراکز قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زرعی ڈائریکٹر بی گوپی کے مطابق، حالیہ دنوں میں یوریا کے حصول کے لئے بڑھتے ہوئے ہجوم اور کسانوں کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے نئے اقدامات کیے ہیں تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔
اس سلسلے میں حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یوریا کی تقسیم کے لئے کسان پلیٹ فارمز کا بھی استعمال کیا جائے گا۔ بی گوپی نے بتایا کہ ریاست بھر میں پانچ سو کسان پلیٹ فارمز کے ذریعہ یوریا کی منظم اور شفاف تقسیم کی جائے گی اور اس کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
زرعی حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے نہ صرف کسانوں کو کھاد بروقت دستیاب ہوگی بلکہ فصلوں کی پیداوار اور زرعی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگا۔