تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

حیدرآباد کے عامرپیٹ میں نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کا وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا حکم

حیدرآباد کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے اتوار کو عامرپیٹ کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور شدید پانی جمع ہونے کے مسئلے پر افسران کو فوری اور مستقل حل نکالنے کی ہدایت دی۔ وزیر اعلیٰ نے مائتری ونم، گنگوبائی بستی اور بدھن نگر کا معائنہ کیا، جہاں بارش کے دوران بار بار پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔

اس موقع پر ایک طالب علم جسونت نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کر کے شکایت کی کہ بارش کا پانی ان کے گھر میں داخل ہو کر کتابیں خراب کر دیتا ہے۔ ریونت ریڈی نے خود گنگوبائی بستی کا دورہ کر کے نالے کی صفائی اور مستقل نکاسی کے انتظامات کا حکم دیا۔

وزیر اعلیٰ نے نشاندہی کی کہ نالے کی سطح سڑک سے اونچی ہونے اور چوڑائی کم ہونے سے پانی جمع ہوتا ہے، جبکہ کچھ افراد نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے پارکنگ بنا رکھی ہے۔ انہوں نے فوری خصوصی ٹرنک لائن بچھانے اور رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت دی۔

مقامی رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ کی اچانک آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ اس بار مسئلہ واقعی حل ہو گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button