تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

تلنگانہ: آر ٹی سی کی جانب سے مکمل ہڑتال کی کال

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) کی یونینوں نے پیر کو 6 مئی سے ریاست گیر ہڑتال کا اعلان کیا۔

آر ٹی سی ورکرس نے پیر کو بس بھون میں لیبر کمشنر اور کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وی سی سجنار کو ہڑتال کا نوٹس پیش کیا۔

آر ٹی سی ورکرس کی جے اے سی (جوائنٹ ایکشن کمیٹی) نے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے گئے تو آر ٹی سی عملہ 7 مئی سے ڈیوٹی کا بائیکاٹ کرے گا۔

آر ٹی سی ملازمین کے تئیں ریاستی حکومت کی بے حسی پر ناراض ٹی جی ایس آر ٹی سی یونین کے ارکان نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اب تک ان کے کسی بھی مطالبے کو پورا نہیں کیا گیا ہے۔

پانچ سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب آر ٹی سی یونینیں ہڑتال کا سہارا لے رہی ہیں۔

اس سے قبل بھی انہوں نے حکومت اور کارپوریشن انتظامیہ کو ہڑتال کے نوٹس جاری کیے تھے۔

ہڑتائ آخر کیوں؟

یونین لیڈروں نے 16 ماہ سے زیادہ اقتدار میں رہنے کے باوجود کارپوریشن ملازمین سے کئے گئے وعدوں پر ریاستی حکومت کی عدم فعالیت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔ اجرت پر نظر ثانی اور پی ایف اور دیگر ڈیو رقومات کی عدم ادائیگی مزدوروں کو احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
English»