تعلیمعلاقائی خبریںقومی

رولز رائس میں 72 لاکھ کی نوکری، ریتوپرنا نے رچا کامیابی کا سنگ میل!

منگلورو کی 20 سالہ انجینئرنگ طالبہ اور سینٹ ایگنس پی یو کالج کی سابقہ طالبہ ریتوپرنا کے ایس کو عالمی شہرت یافتہ ایرو اسپیس اور دفاعی کمپنی رولز رائس میں 72.3 لاکھ روپے سالانہ پیکج کی نوکری حاصل کرنے پر ادارے کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔

ریتوپرنا نے ایل کے جی سے لے کر پی یو سی تک کی تعلیم سینٹ ایگنس سے حاصل کی۔ انہوں نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا: "اللہ ہمیں نعمت یا مصیبت نہیں دیتا بلکہ مواقع دیتا ہے، یہ ہم پر ہے کہ ہم انہیں کیسے استعمال کرتے ہیں۔”

ابتدائی زندگی میں ڈاکٹر بننے کا خواب دیکھنے والی ریتوپرنا نے نیٹ امتحان میں کامیابی نہ ملنے پر دل شکستہ ہو کر روبوٹکس اور آٹومیشن میں انجینئرنگ کا انتخاب کیا۔ لیکن پہلے ہی سال میں انہوں نے ایک جدید زرعی اسپرے مشین ایجاد کر کے بین الاقوامی مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا۔

انہوں نے منگلورو میونسپل کارپوریشن کے لیے ویسٹ مینجمنٹ پر ایک موبائل ایپ بھی تیار کی جسے اعلیٰ حکام نے سراہا۔ ریتوپرنا نے مرسیڈیز، فراری اور رولز رائس جیسی بڑی کمپنیوں میں درخواست دی اور تین ماہ بعد رولز رائس سے جواب ملا۔

رات بھر جاگ کر کام کرنے کی محنت رنگ لائی اور انہیں کمپنی کی جانب سے پری پلیسمنٹ آفر دی گئی، جو اب ترقی کے ساتھ 72.3 لاکھ کے پیکج میں تبدیل ہو چکی ہے۔ وہ جلد ہی امریکہ کے ٹیکساس سے اپنی تعلیم مکمل کر کے رولز رائس میں شامل ہوں گی۔

ریتوپرنا نے نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: "محنت کرو، 200 فیصد دو، عاجز رہو اور ہمیشہ اپنے وطن، ادارے اور اساتذہ کے شکر گزار رہو۔”

اہم شخصیات کی موجودگی میں منعقدہ تقریب میں ان کی کامیابی کو بھرپور سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button