بین الاقوامیسائنسعرب دنیا

سورج کے گرد گھومنے والا ننھا "بیبی مون” دریافت، ماہرین حیران

ماہرینِ فلکیات نے ایک نئی حیرت انگیز دریافت کی ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق سورج کے گرد گھومنے والا ایک ننھا "بیبی مون” زمین کے قریب پایا گیا ہے۔ دراصل یہ چاند کوئی اصلی چاند نہیں بلکہ ایک چھوٹا سا شہابی پتھر (ایسٹیرائیڈ) ہے جسے "2025 پی این 7” کا نام دیا گیا ہے۔

یہ خلائی پتھر بالکل زمین کی طرح ایک سال میں سورج کے گرد چکر مکمل کرتا ہے۔ ماہرین اسے "کوازی مون” کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ یہ وہ خلائی اجسام ہیں جو سورج کے گرد گھومتے ہوئے زمین کے قریب رہتے ہیں۔ یہ عارضی منی مونز سے مختلف ہوتے ہیں جو صرف کچھ عرصے کے لیے زمین کے گرد گھومتے ہیں۔ مثال کے طور پر "2024 پی ٹی 5” نامی منی مون صرف دو ماہ تک زمین کے گرد رہا اور پھر اپنی ککش سے نکل گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے کئی کوازی مون زمین کے قریب موجود ہیں۔ "2025 پی این 7” کو 29 اگست کو ہوائی میں قائم پین اسٹارز آبزرویٹری نے دریافت کیا۔ پرانے ڈیٹا کے مطابق یہ پتھر دہائیوں سے زمین کے قریب ککش میں موجود تھا لیکن اپنی چھوٹی جسامت اور مدھم روشنی کی وجہ سے نظر نہیں آ سکا۔

تحقیق کے مطابق یہ بیبی مون جب زمین کے قریب آتا ہے تو اس کا فاصلہ تقریباً تین لاکھ کلومیٹر ہوتا ہے، اور توقع ہے کہ یہ آئندہ ساٹھ برس تک زمین کے قریب موجود رہے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button