تلنگانہ حکومت کو کنچا گچی باؤلی جنگل بحالی کیلئے 6 ہفتے کی مہلت

سپریم کورٹ نے تلنگانہ حکومت کو کنچا گچی باؤلی کے جنگلات کی مکمل بحالی کے لیے چھ ہفتوں میں مؤ تجویز پیش کرنے کی مہلت دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا کہ ترقی کے خلاف نہیں، لیکن ماحول کا تحفظ بھی ضروری ہے۔
چیف جسٹس بی آر گوائی اور جسٹس کے وِنود چندرن پر مشتمل بینچ نے کہا کہ ریاست کو اکھاڑے گئے درخت دوبارہ لگانے ہوں گے اور جنگلاتی علاقے کو بحال کرنا ہوگا۔ عدالت نے کہا کہ ترقی پائیدار ہونی چاہیے، اور ترقیاتی منصوبوں کے دوران ماحول اور جنگلی حیات کا خیال رکھتے ہوئے معاوضہ اور حفاظتی اقدامات کرنا ضروری ہیں۔
ریاست کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حکومت ماحول اور جنگلی حیات کے تحفظ کے ساتھ ترقی کو متوازن کرنے کے لیے جامع منصوبہ تیار کر رہی ہے۔
عدالت نے سوال اٹھایا کہ لمبے ویک اینڈ کے دوران، جب عدالتیں بند تھیں، درخت کاٹنے کی کیا وجہ تھی۔ اپریل میں سپریم کورٹ نے اس معاملے پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے حکم دیا تھا کہ مزید درخت نہ کاٹے جائیں اور 100 ایکڑ جنگلاتی علاقے کی