سوشل میڈیا

سلمان خان کا 15 سالہ گلوکار جوناس کانر کو خراجِ تحسین: "ہونہار بچوں کو سپورٹ کرو

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے کم عمر گلوکار و نغمہ نگار جوناس کانر کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے بچوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جوناس کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ گٹار بجاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

"کبھی نہیں دیکھا کہ کوئی 15 سالہ بچہ اپنے درد کو اتنی خوبصورتی سے گانوں میں ڈھالے۔ خدا تمہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے #JonasConner۔”

سلمان نے مزید بتایا کہ وہ جوناس کے چند گانے مسلسل سن رہے ہیں، جن میں Father in a Bible، Peace with Pain اور Oh Appalachia شامل ہیں۔

اداکار نے اپنی پوسٹ میں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا:
"ایسے بچوں کو اگر ہم نے سپورٹ نہ کیا تو پھر کیا کیا؟ بھائیوں اور بہنوں! یہ انگریزی میں گاتا ہے، لیکن ہمارے یہاں بھی ایسے بہت سے ہونہار بچے ہیں۔ ان کی حوصلہ افزائی کریں، ان کا استحصال مت کریں۔”

سلمان خان کی اس پوسٹ پر مداحوں نے بھی پرجوش ردِعمل دیا۔ ایک صارف نے لکھا، "صلاحیت عمر کی محتاج نہیں، حالات سب کچھ سکھا دیتے ہیں۔”

ایک اور نے کہا، "سلمان بھائی کا یہ پیغام سب کے لیے مشعلِ راہ ہے۔”

مداحوں کا کہنا ہے کہ سلمان خان کا یہ قدم نہ صرف نوجوان فنکاروں کے لیے حوصلہ افزائی ہے بلکہ شوبز میں چھپے ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button