کینسر کے مریضوں کے لیے نئی امید: روس نے انوکھا ویکسین تیار کر لیا

دنیا بھر کے لاکھوں کینسر کے مریضوں کے لیے روس نے خوشخبری سنائی ہے۔ روسی سائنس دانوں نے ایک ایسا ویکسین تیار کیا ہے جو جسم کے اندر کینسر کے خلیوں کو نشانہ بنا کر ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس ویکسین کو ایںٹیرومکس کہا جا رہا ہے، جسے کووِڈ ویکسینز میں استعمال ہونے والی جدید ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔
کلینیکل آزمائشوں میں یہ ویکسین سو فیصد مؤثر ثابت ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس ویکسین کو استعمال کرنے سے مریضوں میں بڑے سائز کے رسولیاں کم ہوئیں اور کئی کیسز میں کینسر تقریباً ختم ہوگیا۔ اس وقت یہ ویکسین روس کی وزارتِ صحت کی منظوری کا انتظار کر رہی ہے، جس کے بعد اسے عام مریضوں کے لیے مہیا کر دیا جائے گا۔
ایںٹیرومکس ویکسین خاص طور پر پھیپھڑوں، چھاتی، آنتوں اور لبلبے کے کینسر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ مریض جو کیموتھراپی یا ریڈی ایشن برداشت نہیں کر پاتے، ان کے لیے بھی یہ ایک نئی امید ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین مستقبل میں کینسر کو ایک قابلِ علاج بیماری میں بدل سکتی ہے۔