تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

تلنگانہ میں سماجی انصاف کے لئے بڑے اقدامات

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آئندہ مردم شماری میں ذات پر مبنی ڈیٹا شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سماجی انصاف کی جانب تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے مساوات اور شفافیت کے فروغ کے لیے اہم اقدام کہا۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکز سے ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے فوری کابینہ کمیٹی تشکیل دینے اور تمام ریاستوں کی ریزرویشن پالیسیوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کے آغاز و اختتام کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں پہلے ہی ذات پر مبنی مردم شماری کی گئی ہے اور مرکز اس سے سیکھ کر اسے قومی سطح پر لاگو کر سکتا ہے۔ تلنگانہ حکومت اس سلسلے میں مرکز کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔

ریڈی نے راہول گاندھی کے اس وعدے کی بھی یاد دہانی کرائی جو انہوں نے بھارت جوڑو یاترا کے دوران کیا تھا کہ جہاں کہیں بھی کانگریس کی حکومت بنے گی وہاں ذات پر مبنی مردم شماری ضرور کی جائے گی۔ تلنگانہ میں اس وعدے پر عمل ہو چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button