تلنگانہعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں اراضیات کے مسائل جلد حل کریں: وزیر مال

ریونیو کے وزیر پونگولتی سرینواس ریڈی نے چار اضلاع کے کلکٹروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بھو بھارتی پائلٹ پروجیکٹ کے تحت ہونے والے ریونیو اجلاسوں میں موصول ہونے والی زمین سے متعلق تمام شکایات کو مئی کے آخر تک مکمل طور پر حل کریں۔

ویڈیو کانفرنس کے دوران وزیر نے ملگو، کاماریڈی، کھمم اور نارائن پیٹ اضلاع کے کلکٹروں سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ مددور، لنگم پیٹ، وینکٹاپور اور نیلاکونڈا پلی منڈلوں میں موصول ہونے والی درخواستوں کا بغور جائزہ لے کر جلد فیصلہ کیا جائے۔

وزیر نے کہا کہ اب کسانوں کو زمین کے مسائل کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں، بلکہ ان کے مسائل ریونیو دفتر میں ہی مفت میں حل کیے جائیں گے۔ افسران خود عوام کے پاس جا کر ان کی شکایات حل کریں گے۔

پونگولتی سرینواس ریڈی نے کہا کہ جن درخواستوں کو مسترد کرنا ہو، انہیں بھی پوری احتیاط سے جانچنے کے بعد فیصلہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ درخواستوں کو آن لائن طریقے سے نمٹایا جائے۔ تحصیلداروں کے لیے آن لائن رجسٹریشن کی سہولت بھی شروع کر دی گئی ہے۔

اجلاس میں موجود پرنسپل سکریٹری نوین متل کو ہدایت دی گئی کہ دیگر علاقوں سے ماہر عملہ لا کر درخواستوں کی جانچ میں تعاون فراہم کریں۔ وزیر نے اندیراںما مکانات کے بارے میں بھی کہا کہ اہل افراد کی فہرستیں ضلعی وزراء کو بھیج دی جائیں اور مکانوں کی تعمیر کا کام فوری شروع کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button