علاقائی خبریں

Taaza regional Urdu khabrein padhiye – local stories, events aur updates har ilaqe se. Viqar e Hind ke saath hamesha ba-khabar rahiye.

  • US issues notice imposing additional 25% tariffs on India from August 27

    امریکہ نے بھارت سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نئے محصولات 27 اگست سے نافذ ہوں گے، جس کے بعد بھارتی مصنوعات پر مجموعی محصول 50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ تعلق رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور بھارت کو ماسکو سے تیل خریدنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق یہ محصولات مختلف بھارتی اشیاء پر لاگو ہوں گے، چاہے وہ براہِ راست درآمد کی جائیں یا گوداموں سے نکالی جائیں۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر روس کے ساتھ امن معاہدے میں پیش رفت نہ ہوئی تو مزید پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔ انہوں…

    مزید پڑھیں »
  • Chief Minister Revanth Reddy At OU speech Telangana education reforms

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کو اسٹینفورڈ اور آکسفورڈ جیسی عالمی سطح کی درسگاہ بنایا جائے گا۔ وہ 20 برس بعد او یو کیمپس آنے والے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں، جہاں انہوں نے 90 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا، جن میں دُندُبھی اور بھیما ہاسٹل شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل لائبریری اور جدید مطالعہ ہال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی بجٹ تین لاکھ کروڑ ہے اور او یو کے لیے 1000 کروڑ منظور کرنا حکومت کے لیے کوئی بوجھ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ایک سال میں تعلیم پر 40 ہزار کروڑ خرچ کیے گئے اور 100 یَنگ انڈیا اسکولز کے لیے 20 ہزار کروڑ کی منظوری دی گئی۔ ریونت ریڈی نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وہ دوبارہ کیمپس آکر فنڈز کا اعلان کریں گے اور کہا کہ ان…

    مزید پڑھیں »
  • Hydraa reclaims 2,000 sq yards land worth Rs 100 crore near Jubilee Hills in Hyderabad

    حیدرآباد کے جوبلی ہلز چیک پوسٹ کے قریب تقریباً دو ہزار گز قیمتی اراضی پر سے بیس سال پرانا قبضہ ختم کرا دیا گیا۔ اس زمین کی مالیت تقریباً سو کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے۔ یہ پلاٹ جوبلی ہلز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی ملکیت ہے جو سوسائٹی کے نقشے کے مطابق عوامی استعمال کے لیے مختص کیا گیا تھا، مگر گزشتہ دو دہائیوں سے غیر قانونی طور پر اس پر قبضہ جما لیا گیا تھا۔ سوسائٹی کے اراکین نے "پراجا وانی” پروگرام میں ہائڈرا حکام کو شکایت کی کہ ایک شخص پِلا ستیانارائنا نے زمین پر جعلی گھر نمبر بنا کر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں نرسری چلا رہا ہے۔ شکایت پر ہائڈرا کمشنر اے وی رنگاناتھ نے فوری تحقیقات کا حکم دیا۔ تحقیقات سے یہ ثابت ہو گیا کہ زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا گیا ہے۔ بعد ازاں ہائڈرا کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر…

    مزید پڑھیں »
  • PM Modi Ahmedabad assurance to farmers

    وزیراعظم نریندر مودی نے احمدآباد میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت کسانوں، چھوٹے صنعت کاروں، مویشی پالنے والوں اور دکانداروں کے مفاد پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں معیشت پر مبنی سیاست کی جا رہی ہے، لیکن بھارت کے عوام کے مفاد پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔ مودی نے کہا کہ آئندہ دنوں میں دباؤ بڑھ سکتا ہے لیکن ان کی حکومت ہر دباؤ برداشت کرے گی۔ انہوں نے کہا: ’’کسان، مویشی پرور، چھوٹے تاجر اور صنعت کار میری اولین ترجیح ہیں۔‘‘ وزیراعظم نے عوام کو یقین دلایا کہ کسی کو نقصان نہیں پہنچنے دیا جائے گا۔ انہوں نے "میڈ اِن انڈیا” مصنوعات کے استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دیوالی سمیت تمام تہواروں کو مقامی پیداوار کے ساتھ منایا جائے تاکہ خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکے۔ مودی نے کہا ’’ہمیں…

    مزید پڑھیں »
  • heavy rains In Himachal Pradesh, Floods disrupt normal life

    ہماچل پردیش کے مختلف علاقوں میں مسلسل موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔ ریاست کے کئی حصے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں عام زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ ریاستی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اب تک دو قومی شاہراہوں سمیت 482 سڑکیں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند پڑی ہیں، جس سے ہزاروں لوگ سفر کرنے سے قاصر ہیں۔ شدید بارشوں نے بجلی کی فراہمی کو بھی متاثر کیا ہے۔ 941 ٹرانسفارمر خراب ہوچکے ہیں جبکہ 95 واٹر سپلائی اسکیمیں بھی متاثر ہوئی ہیں، جس سے عوام کو پینے کے پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ کئی دیہات میں رابطے کے تمام ذرائع ٹوٹ جانے سے مقامی آبادی مشکلات میں گھری ہوئی ہے۔ ریاستی حکومت نے ریسکیو ٹیموں کو متاثرہ علاقوں میں روانہ کردیا ہے، تاہم لینڈ سلائیڈنگ کے باعث امدادی کاموں میں شدید رکاوٹ پیش آرہی…

    مزید پڑھیں »
  • Telangana CM Revanth Reddy launched Innovations, He emphasized building a $3 trillion economy by 2047

    تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہمارے محققین اور صنعت کار دنیا کے لیے نئی ایجادات کریں اور اپنے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنی ذہانت استعمال کریں۔ وہ حیدرآباد کے اے آئی جی ہاسپٹل میں اے پی اے سی بایو ڈیزائن انوویشن سمٹ 2025 سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وژن دستاویز "انویشن فار بھارت: دی بایو ڈیزائن بلیو پرنٹ” کا اجرا بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت بایو ڈیزائن کے وژن کو "فعال شراکت دار” کے طور پر سپورٹ کرے گی۔ طبی اعداد و شمار تحقیقی اداروں سے شیئر کیے جائیں گے لیکن سخت رازداری کے ساتھ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کا ہدف 2047 تک تین کھرب ڈالر کی معیشت بننا ہے، جبکہ 2034 تک ایک کھرب ڈالر کا سنگ میل حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ…

    مزید پڑھیں »
  • YouTuber Swept Away While Filming Reels At Duduma Waterfall In Odisha

    اڈیشہ کے ضلع کوراپٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جب 22 سالہ یوٹیوبر ساگر ٹوڈو دودوما آبشار پر ریلز بناتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ساگر ٹوڈو کا تعلق گنجام ضلع کے برہم پور سے بتایا جا رہا ہے۔ وہ اپنے دوست ابھیجیت بہیرا کے ساتھ کوراپٹ آئے تھے تاکہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے مختلف سیاحتی مقامات کی ویڈیوز ریکارڈ کرسکیں۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ساگر ڈرون کیمرے کے ذریعے ویڈیو بنا رہے تھے۔ وہ ایک بڑے پتھر پر کھڑے تھے کہ اچانک مشاکنڈا ڈیم سے پانی چھوڑ دیا گیا۔ حکام نے پہلے ڈیم کے نیچے کے علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خبردار کیا تھا، مگر ساگر اور ان کے دوست کو یہ اندازہ نہ ہوسکا کہ پانی کی سطح اتنی تیزی سے بلند ہوگی۔ بھاری بارش کے باعث پانی کا بہاؤ بہت تیز تھا اور ساگر پتھر پر…

    مزید پڑھیں »
  • India's 15-Year Space Plan, ISRO 103 satellites launch

    ہندوستان نے آئندہ پندرہ سالوں کے لیے خلائی تحقیق کا ایک بڑا منصوبہ پیش کیا ہے جس میں 103 سیٹلائٹس خلا میں بھیجنے، متعدد چندریان مشن شروع کرنے، سیٹلائٹ پر مبنی انٹرنیٹ نظام قائم کرنے اور 2040 تک ایک بھارتی خلا باز کو چاند پر اتارنے کا ہدف شامل ہے۔ یہ منصوبہ نیشنل اسپیس ڈے کے موقع پر اسپیس ایپلیکیشنز سینٹر کے ڈائریکٹر نلیش دیسائی نے پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 2025 سے 2040 کے دوران ہر سال 12 سے 15 سیٹلائٹس لانچ کرنے کا منصوبہ ہے جو زمین، سمندر، موسمیات اور سیکیورٹی کے شعبوں میں مددگار ثابت ہوں گے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ بھارت چاند اور مریخ تک پہنچ چکا ہے اور اب مزید گہرے خلائی راز جاننے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے برسوں میں ملک کو ہر سال 50 راکٹ لانچ کرنے کی طرف بڑھنا چاہیے۔ چندریان پروگرام کو مزید…

    مزید پڑھیں »
  • Eco-friendly Hyderabad, HYDRAA Commissioner AV Ranganath

    حیدرآباد کو ماحولیاتی شہر بنانے کی سمت میں اہم اقدامات جاری ہیں۔ ہائیڈرا کے کمشنر اے وی رنگاناتھ نے بتایا کہ شہر کی جھیلوں اور نالوں کو دوبارہ زندہ کرنے اور غیر قانونی قبضوں کو ہٹانے کا کام بڑے پیمانے پر شروع ہو چکا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ آف ٹاؤن پلانرز آف انڈیا (ساوتھ زون) کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس “بایوفیلیک اربنزم کی پالیسیز اور اسٹریٹجیز” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرا کی کوشش ہے کہ حیدرآباد ایک سبز اور پائیدار شہر بنے۔ کمشنر نے بتایا کہ شہر کی جڑی ہوئی جھیلوں کا نیٹ ورک بحال کیا جا رہا ہے جس سے نہ صرف سیلابی خطرات کم ہوں گے بلکہ پانی کا توازن اور ماحولیاتی صحت بھی بہتر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات شہری جھیلوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہیں، اس لیے غیر قانونی قبضے ختم کر کے عوامی زمین کو محفوظ بنایا جا رہا…

    مزید پڑھیں »
  • Telangana govt notifies 1,623 CAS and MO specialist posts

    تلنگانہ حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیتے ہوئے ایک ہزار چھ سو تئیس نئی آسامیاں مشتہر کی ہیں۔ ان آسامیوں میں تلنگانہ ویدیا ودھانا پریشد کے تحت سول اسسٹنٹ سرجن ماہرین کی بھرتی کے ساتھ ساتھ تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن میں میڈیکل آفیسر اسپیشلسٹ کی بھرتی شامل ہے۔ درخواستیں صرف آن لائن قبول کی جائیں گی اور اس کے لیے تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز ریکروٹمنٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر سہولت فراہم کی گئی ہے۔ آن لائن درخواستیں آٹھ ستمبر سے شروع ہوں گی اور جمع کرانے کی آخری تاریخ بائیس ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ امیدوار اگر اپنی درخواست میں کوئی تبدیلی یا اصلاح کرنا چاہیں تو یہ سہولت بھی دی گئی ہے جو تئیس اور چوبیس ستمبر کے درمیان دستیاب ہوگی۔ امیدواروں کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ ایک سے زیادہ پوسٹ کے لیے علیحدہ علیحدہ درخواست دینا ضروری ہوگا۔ تنخواہوں کے معاملے میں بھی…

    مزید پڑھیں »
Back to top button