حیدرآباد
Viqar e Hind par padhiye Hyderabad ki taaza Urdu khabrein — siyasi halat, shehri masail, traffic updates, aur maqami mozu‘aat.
تلنگانہ حکومت نے جاپان کے شہر کِٹاکیوشو کے ساتھ ماحول دوست ترقی اور شہری منصوبہ بندی کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کی موجودگی میں دونوں فریقین کے نمائندوں نے یادداشتِ تفاہم (ایم او یو) پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد ریاست میں جاپان کے کامیاب "ایکو ٹاؤن” ماڈل کی طرز پر پائیدار اور ماحول دوست بستیوں کی تعمیر ہے۔ جاپانی وفد، جس کی قیادت کِٹاکیوشو کے میئر کازوہیسا تاکیچی کر رہے تھے، تلنگانہ یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے حیدرآباد آئے تھے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اپریل میں جاپان کے دورے کے دوران اس شہر کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے ماحول دوست ترقیاتی منصوبوں کا مشاہدہ کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اسی مشاہدے سے متاثر ہو کر تلنگانہ حکومت نے کئی جاپانی کمپنیوں سے معاہدے کیے ہیں۔ اس معاہدے کے اہم نکات میں موسی ندی کی…
مزید پڑھیں »تلنگانہ سوشیل ویلفیئر ریزیڈینشل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز سوسائٹی (ٹی جی ایس ڈبلیو آر ای آئی ایس) نے اعلان کیا ہے کہ ریاست کے ویلفیئر اسکولوں میں آئندہ تعلیمی سال سے زندگی سے متعلق مہارتوں پر مبنی خصوصی پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ سرگرمیاں دس ماہ تک جاری رہیں گی اور اس میں باغبانی، کھانا پکانے، بنیادی الیکٹریکل کام، تعلیمی تقریبات، جسمانی فٹنس اور ذہنی صحت کے سیشن شامل ہوں گے۔ ڈاکٹر الاگو ورسنی، سوسائٹی کی سیکریٹری نے بتایا کہ یہ فیصلے اُن طلبہ کی بہتری کے لیے لیے گئے ہیں جو ایسے خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں جن کی سالانہ آمدنی دو لاکھ روپے سے کم ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوسائٹی نے اس سال 30 نئے کورسز متعارف کروائے ہیں جن میں آثارِ قدیمہ، سیاحت، انسانیات، میڈیکل ڈپلومہ اور دیگر مضامین شامل ہیں۔ ساتھ ہی، گریجویشن سطح پر فائن آرٹس کالجز بھی قائم کیے جائیں گے۔ ڈاکٹر…
مزید پڑھیں »لندن میں منعقدہ "برج انڈیا ویک 2025” اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ 2014 سے 2023 کے درمیان تلنگانہ نے ترقی کے نئے سنگ میل طے کیے اور ایک مثالی ریاست کے طور پر ابھرا، جو نہ صرف بھارت بلکہ دنیا کے لیے بھی مشعل راہ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ نے دولت پیدا کرنے اور اسے منصفانہ طور پر تقسیم کرنے میں ملک کی قیادت کی۔ ترقی پسند پالیسیوں اور لا محدود مواقع کے ساتھ تلنگانہ اب دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے امید کی کرن بن چکا ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے سابق وزیر اعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس حکومت نے فلاح و بہبود اور ترقی میں بہترین توازن قائم کیا، جس کی مثال بھارت کی آزادی کے بعد کی تاریخ…
مزید پڑھیں »کرناٹک میں کرشنا ندی کے بالائی علاقوں میں شدید بارش کے بعد طغیانی کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، جس کے باعث تلنگانہ کے محبوب نگر ضلع میں واقع جورالہ پروجیکٹ کے 10 دروازے جمعرات کی شام کھول دیے گئے۔ اس وقت جورالہ پروجیکٹ سے تقریباً 60 ہزار کیوسک پانی خارج کیا جا رہا ہے، جب کہ حکام نے خبردار کیا ہے کہ آدھی رات تک پانی کا بہاؤ مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے مزید دروازے بھی کھولنے پڑ سکتے ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ مئی کے مہینے میں، جو کہ خشک موسم مانا جاتا ہے، جورالہ پروجیکٹ میں سیلابی پانی کے انتظام کے لیے دروازے کھولے گئے ہیں۔ جورالہ پروجیکٹ میں مجموعی طور پر 79 اسپل وے گیٹس موجود ہیں تاکہ سیلابی پانی کو کنٹرول کیا جا سکے۔ جورالہ پروجیکٹ سے چھوڑا گیا پانی اب سری سیلم ڈیم کی طرف بڑھ رہا ہے،…
مزید پڑھیں »حیدرآباد میں ٹیکنالوجی کاریڈور کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ آؤٹر رنگ روڈ سے کونڈاپور کی جانب شیلپا لے آؤٹ فیز 2 فلائی اوور تقریباً مکمل ہو چکا ہے اور اسے جون کے پہلے ہفتے میں عوام کے لیے کھولنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ یہ فلائی اوور 178 کروڑ روپے کی لاگت سے اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ اس کی لمبائی 1.2 کلومیٹر اور چوڑائی 24 میٹر ہے، اور یہ چھ لینوں پر مشتمل ہے۔ یہ شہر کا تیسرا سطحی فلائی اوور ہے جو پہلے سے موجود دو فلائی اوورز کے اوپر تعمیر کیا گیا ہے۔ نیچے گاچی باؤلی جنکشن فلائی اوور ہے، اس کے اوپر شیلپا لے آؤٹ فیز 1 فلائی اوور، اور اب فیز 2 کا فلائی اوور ان دونوں کے اوپر بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے سے گاچی باؤلی جنکشن پر ٹریفک کا بوجھ نمایاں طور پر کم ہوگا۔…
مزید پڑھیں »حیدرآباد پولیس نے جعلی ایپل موبائل ایکسیسریز کا ایک بڑا نیٹ ورک بے نقاب کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سامان ضبط کر لیا۔ اس کارروائی میں جگدیش مارکٹ میں قائم دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور چار دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں وکرم سنگھ، سریش کمار راجپوروہت، ناتھارام چودھری اور محمد سرفراز شامل ہیں۔ یہ افراد ایپل کمپنی کا لوگو اور تصویریں جعلی پیکنگ پر چسپاں کر کے صارفین کو اصل سمجھا کر دھوکہ دے رہے تھے۔ چھاپے کے دوران پولیس نے 156 جعلی ایئرپوڈز، 16 پاور بینک، 430 ایپل لوگو اسٹیکرز، 295 اڈاپٹر اور کورز، 61 یو ایس بی کیبلز، 45 بیٹریاں، 95 بیک گلاس اور 1430 سلیکون کورز ضبط کیے۔ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ یہ جعلی سامان ممبئی سے مختلف ایجنٹس کے ذریعے منگوایا گیا تھا۔ دکاندار انہیں اصلی ایپل پیکنگ جیسی دکھنے والی جعلی…
مزید پڑھیں »تلنگانہ حکومت جون میں ریاست کے 90 لاکھ سے زائد راشن کارڈ ہولڈرز کو تین ماہ کا عمدہ چاول ایک ساتھ فراہم کرے گی۔ یہ فیصلہ مرکزی حکومت کی ہدایت کے تحت کیا جا رہا ہے جس میں تمام ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پبلک ڈسٹریبیوشن سسٹم کے تحت جون، جولائی اور اگست کا مفت راشن ایک ساتھ جون میں ہی جاری کریں۔ مرکز کی جانب سے اس فیصلے کی بڑی وجہ برسات کے موسم میں ممکنہ ٹرانسپورٹ کے مسائل اور سیلاب کی صورت میں غریب عوام کو راشن کی قلت سے بچانا بتایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کے گوداموں میں اناج کے اضافی ذخائر کو خالی کرنا بھی اس فیصلے کی ایک وجہ ہو سکتی ہے تاکہ نئے فصلوں کے لیے جگہ بنائی جا سکے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ ایک ساتھ راشن جاری کیا جا رہا ہے۔ کووِڈ-19 کے دوران…
مزید پڑھیں »نئی دہلی میں ہفتے کے روز تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکزی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز ایچ ڈی کمارا سوامی سے ملاقات کی اور حیدرآباد کے لیے 800 اضافی الیکٹرک بسوں کی منظوری کی درخواست کی۔ انہوں نے یہ مطالبہ پی ایم ای ڈرائیو اسکیم کے تحت کیا تاکہ شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو مزید بہتر بنایا جا سکے اور ماحول دوست سفری نظام کو فروغ ملے۔ وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ حال ہی میں مرکز نے حیدرآباد کے لیے 2000 الیکٹرک بسوں کی منظوری دی ہے، جو خوش آئند ہے۔ تاہم، شہری آبادی اور ٹریفک کے بڑھتے دباؤ کے پیش نظر مزید 800 بسیں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ ریونت ریڈی نے بسوں کے آپریشن کے لیے "ہائبرڈ گلوبل کامن کیریئر” ماڈل کی تجویز بھی پیش کی جس کے تحت ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ٹی جی ایس آر ٹی سی) ان بسوں کو اپنے ڈرائیوروں اور مکینک کے ذریعے…
مزید پڑھیں »وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور تلنگانہ کے اہم ترقیاتی منصوبوں کی فوری منظوری کی اپیل کی۔ انہوں نے حیدرآباد میٹرو فیز-ٹو، ریجنل رنگ روڈ (RRR)، ریجنل رنگ ریل، بندر پورٹ سے مجوزہ ڈرائی پورٹ تک گرین فیلڈ ہائی وے، انڈیا سیمی کنڈکٹر مشن (ISM) اور دفاعی منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد کی درخواست کی۔ ریونت ریڈی نے بتایا کہ میٹرو فیز-ٹو کے لیے تجاویز پہلے ہی مرکز کو پیش کی جا چکی ہیں، جس میں پانچ نئے کاریڈور شامل ہیں۔ اس منصوبے کی لاگت تقریباً 24,269 کروڑ روپے ہے، جس میں مرکز کا حصہ 18 فیصد یعنی 4,230 کروڑ اور ریاست کا حصہ 30 فیصد یعنی 7,313 کروڑ روپے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چنئی اور بنگلورو کو منظوری مل چکی ہے، تلنگانہ کو بھی فوری منظوری دی جائے۔ انہوں نے ریجنل رنگ روڈ (RRR) کی بھی فوری منظوری…
مزید پڑھیں »وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ نیتی آیوگ گورننگ کونسل کے اجلاس میں تلنگانہ کے وزیر اعلیٰریونت ریڈی نے "تلنگانہ رائزنگ 2047” کے عنوان سے ریاست کی آئندہ 25 برسوں کی ترقیاتی حکمت عملی پیش کی۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اگلے 10 برسوں میں 1 ٹریلین ڈالر معیشت بننے کا ہدف رکھتا ہے، جب کہ قومی تخمینے کے مطابق یہ ہدف حاصل کرنے میں 15 سال لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت اس ہدف کو حقیقت میں بدلنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے مرکز سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا ویژن صرف ریاستی سطح پر ممکن نہیں، مرکزی حکومت کی شراکت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ 2047 تک قومی معیشت میں 8 فیصد حصہ ڈالنے کا ہدف رکھتا ہے، جو کہ 2.4 ٹریلین ڈالر بنتا ہے۔ ریونت ریڈی نے ہندوستان کے…
مزید پڑھیں »