حیدرآباد
Viqar e Hind par padhiye Hyderabad ki taaza Urdu khabrein — siyasi halat, shehri masail, traffic updates, aur maqami mozu‘aat.
حیدرآباد: ترنکہ جنکشن، جو طویل عرصے سے بند تھا، اب گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے عارضی طور پر دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد عوام کی سہولت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ یہ آزمائشی اقدام ۱۸ اپریل سے ۲ مئی تک جاری رہے گا۔ اس دوران، عثمانیہ یونیورسٹی کی جانب سے آنے والی گاڑیاں سیدھا لالہ پیٹ کی طرف جا سکیں گی اور دائیں جانب حاجی گڑہ کی طرف مڑنے کی اجازت بھی ہوگی۔ اسی طرح، لالہ پیٹ سے آنے والی گاڑیاں سیدھا عثمانیہ یونیورسٹی کی طرف جا سکیں گی اور دائیں جانب میٹگوڑہ کی طرف بھی مڑ سکیں گی۔ میٹگوڑہ سے آنے والی گاڑیوں کو عثمانیہ یونیورسٹی کی طرف دائیں مڑنے کی اجازت نہیں ہوگی، بلکہ یہ گاڑیاں سیدھا ہوڈا کمپلیکس، ترنکہ کی طرف جائیں اور ترنکہ چوراہے سے عثمانیہ یونیورسٹی کا راستہ اختیار کریں۔ اسی طرح، حاجی گڑہ کی جانب…
مزید پڑھیں »حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے کانچہ گچی باولی زمین گھوٹالہ پر ریاستی کانگریس حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تباہی اور مالی بے قاعدگیاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ سنٹرل ایمپاورڈ کمیٹی (سی ای سی) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ چار سو ایکڑ زمین یونیورسٹی آف حیدرآباد کی ملکیت ہے، جسے غیر قانونی طور پر تلنگانہ انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن (ٹی جی آئی آئی سی) نے رہن رکھ دیا۔ ماحولیاتی قوانین ۱۹۷۴، ۱۹۸۱ اور ۲۰۰۶ کی کھلی خلاف ورزی کی گئی اور عوامی سرمائے کو خطرے میں ڈالا گیا۔ کے ٹی آر نے مطالبہ کیا کہ کسی برسرِ خدمت جج یا مرکزی ایجنسی جیسے سی بی آئی، سی وی سی، ایس…
مزید پڑھیں »حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کے جاپان دورے کے دوران معروف جاپانی صنعتی کمپنی ماروبینی کارپوریشن نے حیدرآباد میں جدید طرز کا صنعتی پارک قائم کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعلیٰ اور کمپنی کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ملاقات ہوئی، جس میں دونوں فریقوں کے درمیان ایک مفاہمتی خط (ارادہ نامہ) کا تبادلہ بھی ہوا۔ سرکاری بیان کے مطابق ابتدائی مرحلے میں کمپنی ۱۰۰۰ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی اور یہ منصوبہ مرحلہ وار ۶۰۰ ایکڑ زمین پر قائم کیا جائے گا۔ یہ صنعتی پارک خاص طور پر جاپانی کمپنیوں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے لیے مختص ہوگا تاکہ وہ یہاں اپنی پیداواری یونٹس قائم کریں۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ صنعتی پارک ۵۰۰۰ کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کو راغب کرے گا اور حیدرآباد کو صنعتی لحاظ سے ایک نئی شناخت دے گا۔ ماروبینی صنعتی پارک…
مزید پڑھیں »حیدرآباد: وزیر اعلیٰ تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے پارٹی ایم ایل ایز کو واضح ہدایت دی ہے کہ وہ کابینہ میں توسیع کے حوالے سے عوامی سطح پر بیانات نہ دیں، کیونکہ اس بارے میں صرف پارٹی ہائی کمان کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات پارٹی کے لیے مشکلات پیدا کر سکتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے کانگریس قانون ساز پارٹی (سی ایل پی) کی میٹنگ میں کہی، جس میں ریاستی حکومت کی اہم اسکیموں پر عمل درآمد، بھو بھارتی قانون ۲۰۲۴، عمدہ چاول کی تقسیم، اندراما ہاؤسنگ اسکیم اور درج فہرست ذاتوں کی درجہ بندی جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ریونت ریڈی نے بعض ایم ایل ایز کی کارکردگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی فلاحی اسکیموں کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچنا چاہیے اور ان اسکیموں کو بڑے پیمانے پر عوام میں اجاگر کرنا ضروری ہے تاکہ…
مزید پڑھیں »نئی دہلی: وقف ترمیمی قانون 2025 کو لے کر سپریم کورٹ میں اہم سماعت کے دوران چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس سنجیو کھنہ نے مرکزی حکومت سے کئی اہم سوالات کیے اور ساتھ ہی درخواست گزاروں کو بھی کچھ حدود میں رہنے کی ہدایت دی۔ جسٹس کھنہ نے کہا کہ "اس قانون میں کچھ اچھے پہلو بھی ہیں، جن پر کوئی فریق بات نہیں کر رہا۔” انہوں نے حکومت سے یہ وضاحت مانگی کہ آیا کسی دوسرے مذہبی بورڈ میں بین المذاہب ارکان کی شمولیت کی کوئی مثال موجود ہے۔ حکومت کی جانب سے صرف اتنا کہا گیا کہ ایسی مثالیں موجود ہیں، مگر نام نہیں لیا گیا۔ وقف جائیدادوں کے تحفظ میں "وقف بائی یوز” کا تصور ختم کیے جانے پر چیف جسٹس نے تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ "اگر وقف بائی یوز کو ختم کیا گیا تو یہ ایک بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔” اس دوران…
مزید پڑھیں »حیدرآباد تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاست بھر کی عدالتوں میں ہنگامی طبی سہولیات کی کمی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے رجسٹرار ہائی کورٹ سے تفصیلی جواب طلب کیا ہے۔ یہ ہدایت قائم مقام چیف جسٹس سوجوے پال اور جسٹس رینوکا یرا پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ایک عوامی مفاد کی عرضی پر سماعت کے دوران دی، جو ایڈوکیٹ ہرشا وردھن گججیٹی نے دائر کی تھی۔ عرضی گزار نے عدالتوں میں بنیادی طبی سہولیات جیسے کہ آن سائٹ ہیلتھ سینٹرز اور ایمبولینسز کی غیر موجودگی پر سوال اٹھایا، سوائے خود ہائی کورٹ کے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ وکلاء، سائلین اور عدالتی عملے کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ہر عدالتی احاطے میں تربیت یافتہ طبی عملہ اور زندگی بچانے والا سامان فوری طور پر مہیا کیا جائے۔ عرضی میں ۱۸ فروری کو پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ کا حوالہ دیا گیا جس میں ایڈوکیٹ…
مزید پڑھیں »حیدرآباد: بھارتیہ راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) نے سپریم کورٹ کی جانب سے کنچہ گچی باولی کے جنگلات کو بحال کرنے اور وہاں کے جنگلی حیات کے تحفظ کی ہدایت کو ماحولیاتی تحفظ کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔ بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے سپریم کورٹ کی سخت تنقیدوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ اُن تمام خدشات کی تصدیق کرتا ہے جو ماحولیاتی کارکنان اور بی آر ایس نے اس علاقے میں درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی کے خلاف اٹھائے تھے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی حکومت مزید تماشہ نہ بنے گی۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس سپریم کورٹ کی ان ہدایات کا دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔ یہ ریاستی حکومت کے لیے ایک انتباہ ہونا چاہیے کہ وہ ماحولیاتی تباہی کو معمولی نہ سمجھے۔ انہوں نے حیدرآباد…
مزید پڑھیں »سنگاریڈی: مرکزی وزیر ہوا بازی کنجارامپو رام موہن نائیڈو نے کہا کہ پالیسی سازی صرف کاغذی کام نہیں بلکہ یہ عوامی خدمت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب تک پالیسی ساز عوامی زندگی کی بنیادی سطح سے جڑے نہیں رہتے، تب تک وہ مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکتے۔ رام موہن نائیڈو بدھ کے روز گیتام یونیورسٹی کے کوتلیہ اسکول آف پبلک پالیسی (کے ایس پی پی) کے گریجویشن پروگرام سے خطاب کر رہے تھے جو ضلع سنگاریڈی کے رودرارم میں منعقد ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ایک دہائی سے زیادہ پارلیمانی کیریئر میں وہ ہمیشہ عوام سے جڑے رہنے کے اصول پر عمل کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ پہلی بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تو دفتر میں تجربہ کار پالیسی سازوں کی کمی کی وجہ سے انہیں کام کرنے میں دشواری پیش آئی، اسی لیے ملک کو مختلف شعبوں میں ماہر…
مزید پڑھیں »حیدرآباد کی گچی باولی پولیس نے سینئر آئی اے ایس افسر سمتا سبر وال کو ایک نوٹس جاری کیا ہے، جس میں ان سے کانچہ گچی باولی کی متنازع زمین کے مقدمے میں دستیاب معلومات فراہم کرنے کو کہا گیا ہے۔ تاہم افسر کی جانب سے کوئی جواب موصول نہ ہونے پر پولیس اب دوسرا نوٹس جاری کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ مقدمہ ان افراد کے خلاف درج ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کے لیے ایڈیٹ شدہ ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں۔ تحقیقاتی عمل کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ سمتا سبر وال نے اپنے تصدیق شدہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس نوعیت کا مواد دوبارہ شیئر کیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا کہ "آپ اس معاملے کے حقائق اور حالات سے واقف نظر آتی ہیں، اس لیے آپ کسی بھی موزوں مقام پر تفتیشی افسر کے سامنے حاضر ہو کر…
مزید پڑھیں »کنچہ گچی باؤلی میں واقع 400 ایکڑ زمین کی نیلامی کے خلاف جاری احتجاج میں نیا موڑ اس وقت آیا جب حکومتِ تلنگانہ نے واضح طور پر کہا کہ نہ طلبہ، نہ اساتذہ اور نہ ہی کوئی دوسرا فرد اس زمین کا سروے کر سکتا ہے۔ حکومت نے سپریم کورٹ کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اس علاقے میں کسی بھی سرگرمی پر روک لگائی ہے اور موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ ڈپٹی وزیراعلیٰ بھٹی وکرامارکا، آئی ٹی وزیر سری در بابو، اور ریونیو وزیر پونگو لیتی سرینواس ریڈی پر مشتمل وزراء کی کمیٹی نے کہا کہ "جب تک عدالت کا اگلا حکم نہیں آتا، کسی بھی قسم کا سروے ممکن نہیں۔” پیر کے روز آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انچارج میناکشی نترجن اور کانگریس ورکنگ کمیٹی کے خصوصی مدعو وامشی چند ریڈی نے اساتذہ انجمن و سول سوسائٹی کے اراکین کے…
مزید پڑھیں »