حیدرآباد
Viqar e Hind par padhiye Hyderabad ki taaza Urdu khabrein — siyasi halat, shehri masail, traffic updates, aur maqami mozu‘aat.
تلنگانہ حکومت آئندہ ہفتے کابینہ کے اجلاس میں حیدرآباد میٹرو فیز-2 (پارٹ-بی) منصوبے کی تفصیلی رپورٹ (ڈی پی آر) کی منظوری دے گی، جس کے تحت جوبلی بس اسٹیشن (جے بی ایس) سے میڈچل اور شاہ میر پیٹ تک میٹرو توسیع کی جائے گی۔ ساتھ ہی شمس آباد ایئرپورٹ سے فیوچر سٹی تک میٹرو لائن کی بھی منظوری متوقع ہے۔ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے یکم جنوری کو اس منصوبے کو عوام کے لیے نئے سال کا تحفہ قرار دیا تھا۔ ان کی ہدایت پر حیدرآباد ایئرپورٹ میٹرو لمیٹڈ (HAML) نے تین بڑی لائنوں کے لیے رپورٹ تیار کی۔ پہلی لائن 23 کلومیٹر پر محیط ہوگی جو پیراڈائز سے مدچل تک جائے گی، دوسری 22 کلومیٹر کی لائن جے بی ایس سے شامیرپیٹ تک ہوگی، اور تیسری 40 کلومیٹر طویل لائن ایئرپورٹ سے فیوچر سٹی کو جوڑے گی۔ مدچل لائن تادبند، بوئن پلی، سچترا سرکل اور کومپلی سے گزرے…
مزید پڑھیں »حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے ایک ہزار ایکڑ پر محیط جدید "الیکٹرانک سٹی” بنانے کا اعلان کیا ہے، جو ریاست کے "فیوچر سٹی” منصوبے کا حصہ ہوگا۔ اس سٹی میں جدید ٹیلی کمیونیکیشن آلات جیسے 5جی نیٹ ورک، ملٹی لیئر نیٹ ورکنگ سلوشنز اور سرورز تیار کیے جائیں گے۔ وزیر صنعت و آئی ٹی دادلہ سرِیدھر بابو نے تائیوان کی کمپنی سیرا نیٹ ورکس اور حیدرآباد کی ایل سی جی سی ریزولیٹ گروپ کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ میں یہ اعلان کیا۔ دونوں کمپنیاں ابتدائی طور پر 10 ایکڑ زمین پر 300 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے ایک جدید فیکٹری قائم کریں گی، جو تقریباً 2500 ہنر مندوں کو روزگار فراہم کرے گی۔ وزیر موصوف نے بتایا کہ حکومت ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دے رہی ہے تاکہ صنعتوں کے قیام میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے اور تیز رفتار منظوری کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں…
مزید پڑھیں »حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے چیف سیکریٹری رام کرشنا راؤ کی صدارت میں سیکریٹریٹ میں ایک اہم اجلاس جمعہ کی شام 2 مئی کو منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں کنچہ گچی باؤلی زمین کے تنازعے پر سپریم کورٹ کو پیش کی جانے والی رپورٹ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں صنعت، محصولات، جنگلات اور عمومی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ افسران نے چیف سیکریٹری کو زمین کی ملکیت اور درختوں کی بڑے پیمانے پر کٹائی کے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 16 اپریل کو اپنے حکم میں کنچہ گچی باؤلی کے متنازعہ سو ایکڑ رقبہ پر درختوں کی بحالی کا حکم دیا تھا۔ اس حکم کی روشنی میں متعلقہ حکام نے بحالی کے لیے ابتدائی منصوبے تیار کر لیے ہیں۔ اجلاس میں طے کیا گیا کہ رپورٹ کو حتمی شکل اگلے ہفتے ہونے والی میٹنگ میں دی جائے گی۔ چیف سیکریٹری نے…
مزید پڑھیں »تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ٹی جی ایس آر ٹی سی (تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن) کی یونینز سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں آکر ہڑتال کا راستہ اختیار نہ کریں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ مالی حالات میں ایک چھوٹی سی غلطی بھی کارپوریشن کو شدید نقصان پہنچا سکتی ہے۔ ریونت ریڈی نے یہ بات یوم مزدور کے موقع پر آر ٹی سی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو وہ وزیر سے ملاقات کرے، لیکن ہڑتال کی صورت میں ریاست کو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے۔ وزیر مالیات، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام یونینز سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ یونینز ایک مشاورتی بورڈ بنائیں اور ذمہ داری کے…
مزید پڑھیں »حیدرآباد یوم مزدور کے موقع پر بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ نے مزدور طبقے کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت قوم کی بنیاد رکھتی ہے اور وہ دولت پیدا کرتے ہیں جو بے قیمت ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے یومِ مزدور پر سابقہ بی آر ایس حکومت کے فلاحی اقدامات یاد دلاتے ہوئے مزدوروں کو بونس، تنخواہ میں اضافہ، انشورنس اور خود روزگار افراد کے لیے مالی امداد کو اجاگر کیا۔ انہوں نے آٹو ڈرائیورز و غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے لیے فلاحی بورڈز کے قیام کو بھی اہم پیش رفت قرار دیا۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ بی آر ایس نے تلنگانہ کو صنعتی ترقی کا ماڈل بنایا، لاکھوں روزگار کے مواقع پیدا کیے اور خواتین مزدوروں کو خصوصی تحفظ فراہم کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بی آر ایس مزدوروں کے حقوق کے…
مزید پڑھیں »وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے آئندہ مردم شماری میں ذات پر مبنی ڈیٹا شامل کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے سماجی انصاف کی جانب تاریخی قدم قرار دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے مساوات اور شفافیت کے فروغ کے لیے اہم اقدام کہا۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے مرکز سے ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے فوری کابینہ کمیٹی تشکیل دینے اور تمام ریاستوں کی ریزرویشن پالیسیوں کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کے آغاز و اختتام کے لیے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ میں پہلے ہی ذات پر مبنی مردم شماری کی گئی ہے اور مرکز اس سے سیکھ کر اسے قومی سطح پر لاگو کر سکتا ہے۔ تلنگانہ حکومت اس سلسلے میں مرکز کے ساتھ مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔ ریڈی نے…
مزید پڑھیں »جی ایچ ایم سی کمشنر آر وی کرنن نے ارم گڑا فلائی کی تعمیر کے لیے درکار زمین کے حصول کے عمل کو فوری مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ یہ ہدایت اُنہوں نے بدھ، 30 اپریل کو ارم گڑھا تا زو پارک فلائی اوور اور شاستری پورم روڈ اوور برج (آر او بی) کے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے دی۔ اس موقع پر پروجیکٹ آفیسر سرینواس نے کمشنر کو بتایا کہ آر او بی کا ریلوے حصہ اب بھی زیر التواء ہے۔ اس پر کمشنر نے ریلوے سیکشن اور مکمل پراجیکٹ کی تکمیل کی مدت کے بارے میں دریافت کیا۔ انجینئرنگ حکام نے یقین دلایا کہ ریلوے حصہ مکمل ہونے کے بعد 30 سے 45 دن میں باقی تمام کام مکمل کیے جا سکتے ہیں۔ کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ ریلوے کے چیف انجینئر سے رابطہ رکھیں اور ریلوے کے زیر التواء کاموں کو جلد…
مزید پڑھیں »تلنگانہ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے سال 2025 کے ایس ایس سی (دسویں جماعت) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ مجموعی کامیابی کی شرح 92.78 فیصد رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.47 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے ان نتائج کا اعلان حیدرآباد کے رویندر بھارتی آڈیٹوریم میں کیا۔ اس سال 5,09,403 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں 4,95,590 ریگولر امیدوار تھے۔ لڑکیوں نے 94.26 فیصد اور لڑکوں نے 91.32 فیصد کامیابی حاصل کی، جس سے طالبات کی برتری واضح ہوتی ہے۔ محبوب آباد ضلع نے سب سے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے 99.29 فیصد کامیابی حاصل کی، جبکہ وقار آباد ضلع صرف 73.97 فیصد کامیابی کے ساتھ آخری نمبر پر رہا۔ اس سال 4,629 اسکولوں نے 100 فیصد کامیابی حاصل کی۔ ان میں 2,007 پرائیویٹ، 1,675 ضلع پریشد، اور کئی سرکاری و رسیڈنشیل ادارے شامل ہیں۔ سپلیمنٹری امتحانات 3 جون…
مزید پڑھیں »تلنگانہ نے کیئر ایج ریٹنگز کی 2025 رپورٹ میں بھارت کی 17 بڑی ریاستوں میں ہمہ جہتی ترقی میں چوتھی پوزیشن برقرار رکھی۔ ریاست کا اسکور 51.4 رہا، جو 2023 کے 50.9 سے بہتری کا مظہر ہے۔ یہ درجہ بندی سات اہم شعبوں پر مبنی ہے: معیشت، مالیاتی نظم، مالی ترقی، بنیادی ڈھانچہ، سماجی ترقی، حکمرانی، اور ماحولیات، جنہیں 50 کارکردگی کے اشاریوں کے ذریعے جانچا گیا۔ تلنگانہ نے مالی ترقی کے شعبے میں دوسرا مقام حاصل کیا، جس کا اسکور 53.0 رہا۔ اس کی وجہ بینک کریڈٹ کی فراہمی اور خواتین کی خود امدادی گروپوں کو ہدفی قرضوں کی فراہمی ہے۔ بنیادی ڈھانچے کے شعبے میں ریاست نے تیسرا مقام حاصل کیا، جس کا اسکور 44.5 رہا۔ تلنگانہ نے ماحولیاتی شعبے میں دوسرا، معاشی اور مالیاتی نظم میں چھٹا، جبکہ سماجی ترقی اور حکمرانی میں بالترتیب آٹھواں اور چھٹا مقام حاصل کیا۔ جنگلات میں اضافہ، صاف پانی کی فراہمی،…
مزید پڑھیں »حیدرآباد پولیس نے نارکوٹکس ونگ کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں بین ریاستی منشیات فروش گروہ کو بے نقاب کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 1380 گرام ہائیڈروپونک گانجا، ایل ایس ڈی بلٹس، دو موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کیا، جس کی مالیت تقریباً 1.4 کروڑ روپے ہے۔گرفتار شدگان میں ہریش وردھن شریواستو عرف ہریش (30) مدھیہ پردیش سے، سرینیواسا راہول (30) چنئی سے، ابھشیک (26) سکندرآباد سے جو سافٹ ویئر ملازم ہے، اور دھول، ایک انجینئر شامل ہیں۔ ہریش وردھن نے ڈارک نیٹ سے اعلیٰ معیار کا گانجا خرید کر سگنل ایپ کے ذریعے بیچ کر پرتعیش زندگی گزار رہا تھا۔ سرینیواسا راہول نے ابتدا میں گانجا کا استعمال کیا، بعد میں وہ ٹرانسپورٹر بن گیا اور "سنیپ چیٹ” کے ذریعے گانجا حاصل کر کے چنئی، بنگلور اور حیدرآباد میں سپلائی کرتا تھا۔ ابھشیک، جو آئی آئی ٹی رائے پور کا گریجویٹ ہے، نے ہریش…
مزید پڑھیں »