علاقائی خبریں
Taaza regional Urdu khabrein padhiye – local stories, events aur updates har ilaqe se. Viqar e Hind ke saath hamesha ba-khabar rahiye.
تلنگانہ میں موسلا دھار بارشوں کے بعد وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے تمام محکموں کو ہائی الرٹ پر رکھا ہے۔ حیدرآباد سمیت مختلف اضلاع میں بارش کے باعث نچلے علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کے سبب عوام کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ تمام محکمے 24 گھنٹے صورتحال پر نظر رکھیں اور ضرورت پڑنے پر بروقت کارروائی کریں۔ نچلے علاقوں اور خستہ حال مکانات میں رہنے والے شہریوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ریونت ریڈی نے جی ایچ ایم سی، پولیس، فائر سروسز اور ایس ڈی آر ایف کو قریبی رابطے میں رہتے ہوئے ریلیف آپریشنز چلانے کا حکم دیا۔ اسی طرح بجلی کے کھمبوں اور ٹرانسفارمرز کے قریب گنیش منڈپوں پر خصوصی احتیاط برتنے کے لیے ٹی جی ٹرانسکو عملے کو ہدایات دی گئیں تاکہ…
مزید پڑھیں »امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سے درآمد ہونے والی بیشتر اشیاء پر 50 فیصد ٹیرف عائد کردیا ہے۔ یہ فیصلہ روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو سزا دینے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ ٹرمپ کا الزام ہے کہ نئی دہلی روس سے سستا تیل خرید کر بالواسطہ طور پر یوکرین جنگ کو فنڈ کر رہا ہے۔ یہ اقدام بھارتی معیشت کے لیے بڑا دھچکہ ثابت ہوسکتا ہے۔ بھارت کی امریکہ کو برآمدات کا حجم تقریباً 87 ارب ڈالر سالانہ ہے، جس میں سے اب بیشتر اشیاء مہنگی ٹیرف کے تحت آئیں گی۔ اس سے بھارتی کپڑا، زیورات، سمندری خوراک اور دیگر صنعتوں پر براہِ راست اثر پڑے گا۔ فیدریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کے مطابق کئی صنعتوں نے بڑھتی لاگت کے باعث پیداوار روک دی ہے۔ بھارتی حکام نے اس فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ روس سے کہیں زیادہ تجارت…
مزید پڑھیں »ہماچل پردیش میں جاری مانسون نے زندگی اور معیشت کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 20 جون سے اب تک 310 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ ان میں سے 158 افراد لینڈ سلائیڈ، فلیش فلڈ، کلاؤڈ برسٹ، ڈوبنے، بجلی گرنے اور دیگر بارش سے جڑے حادثات میں ہلاک ہوئے جبکہ 152 افراد مختلف سڑک حادثات میں لقمہ اجل بنے۔ بارش سے سب سے زیادہ جانی نقصان منڈی (29)، کانگڑا (30)، چمبا (14)، کِنور (14) اور کُلو (13) اضلاع میں ہوا۔ سڑک حادثات کی بڑی وجہ پھسلن، کم نظر اور ملبے کے ڈھیر بتائے گئے ہیں۔ ریاستی حکومت کے مطابق مجموعی نقصان کا تخمینہ 2,450 کروڑ روپے سے تجاوز کرچکا ہے۔ صرف سڑکوں کو 1,310 کروڑ کا نقصان ہوا، پانی کی اسکیموں کو 872 کروڑ اور بجلی کے ڈھانچے کو تقریباً 140 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 324 مکانات مکمل تباہ جبکہ…
مزید پڑھیں »بھارت اور کویت کے درمیان ساتویں فارن آفس کنسلٹیشنز نئی دہلی میں منعقد ہوئیں، جن میں دو طرفہ تعلقات اور شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت بھارت کی وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری عاصم مہاجن اور کویت کی وزارتِ خارجہ کے اسسٹنٹ وزیر برائے ایشیائی امور، سفیر سمیح عیسیٰ جوہر حیات نے کی۔ اجلاس میں سیاسی، تجارتی، سرمایہ کاری، دفاع، توانائی، ثقافت اور عوامی روابط جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں نے علاقائی اور عالمی امور پر بھی اپنے مؤقف شیئر کیے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ قیادت کی رہنمائی میں طے شدہ روڈمیپ پر تیزی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔ مزید یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک جلد ہی جوائنٹ ورکنگ گروپس اور جوائنٹ کمیشن برائے تعاون کے اجلاس منعقد کریں گے۔ اگلا راؤنڈ فارن آفس کنسلٹیشنز کویت میں…
مزید پڑھیں »امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر یہ دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ روکنے میں کردار ادا کیا تھا۔ وائٹ ہاؤس میں میڈیا بریفنگ کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ وہ براہِ راست بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے رابطے میں تھے اور ان سے کہا کہ پاکستان کے ساتھ نفرت کو ختم کریں، ورنہ ایٹمی جنگ چھڑ سکتی ہے۔ ٹرمپ نے مودی کو ’’ایک شاندار شخصیت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مودی کو سخت ٹیرف کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد پانچ گھنٹوں میں حالات قابو میں آگئے۔ تاہم، بھارت کی حکومت نے ہمیشہ ٹرمپ کے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے واضح کیا کہ آپریشن ’’سندور‘‘ کے دوران کسی بھی غیر ملکی رہنما نے بھارت پر دباؤ نہیں ڈالا۔ اس دوران امریکہ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا…
مزید پڑھیں »جموں و کشمیر میں منگل کے روز موسلا دھار بارشوں نے نظامِ زندگی مفلوج کر دیا۔ وادی میں موبائل اور انٹرنیٹ خدمات اچانک معطل کر دی گئیں، جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ نے سیلابی صورتحال کے پیش نظر بدھ کے روز جموں ڈویژن کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا۔ اس دوران جموں-پٹھان کوٹ ہائی وے پر ایک پل منہدم ہوگیا جبکہ جموں-سری نگر شاہراہ پتھروں کے گرنے سے بند ہوگئی۔ زوجیلا پاس پر تازہ برفباری کے بعد سری نگر-لیہ شاہراہ بھی بند کردی گئی۔ اسی طرح سنتھن پاس اور رَزدان پاس پر بھی آمدورفت معطل ہوگئی۔ ڈوڈہ ضلع میں موسمی آفات کے باعث چار افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں دو مکان گرنے سے اور دو فلیش فلڈز میں بہہ گئے۔ جموں شہر اور اودھمپور میں دریائے توی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہا ہے، جس…
مزید پڑھیں »وزیرِاعظم نریندر مودی نے آج گجرات کے ہنسل پور میں تیار کی گئی ملک کی پہلی بیٹری برقی گاڑی ای-ویٹارا کو روانہ کیا۔ یہ گاڑیاں بھارت میں بنائی جائیں گی اور یورپ، جاپان سمیت 100 سے زائد ملکوں میں برآمد کی جائیں گی۔ مودی نے اپنے دو روزہ گجرات کے دورے کے دوران سوزوکی موٹر کے ہنسل پور پلانٹ میں منعقدہ نمائش کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہائبرڈ بیٹری الیکٹروڈز کے مقامی پیداوار کے منصوبے کا آغاز کیا جو کہ بھارت کے بیٹری ایکو سسٹم کے نئے مرحلے کی شروعات ہے۔ یہ پلانٹ ٹوشیبا، ڈینسو اور سوزوکی کے اشتراک سے بنایا گیا ہے، جس کے ذریعے 80 فیصد سے زائد بیٹری اجزاء اب بھارت میں ہی تیار ہوں گے۔ یہ ماحول دوست منصوبہ نہ صرف بھارت میں صاف توانائی کی جدت کو فروغ دے گا بلکہ گرین مینوفیکچرنگ کے عالمی نقشے پر بھی ملک کی پہچان…
مزید پڑھیں »آج صبح تقریباً 9 بجے مہدی پٹنم بس اسٹاپ کے قریب ایک ٹی ایس آر ٹی سی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ بس مساب ٹینک سے راجندر نگر کی طرف جا رہی تھی اور اس میں تقریباً 40 مسافر سوار تھے۔ ڈرائیور نے فوری طور پر صورتحال کو بھانپ لیا اور بس کو روڈ کے کنارے روک کر تمام مسافروں کو باہر نکلنے کے لیے کہا۔ خوش قسمتی سے تمام مسافر محفوظ باہر نکل آئے اور کسی کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر ڈیپارٹمنٹ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا، لیکن اس دوران بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر جل گیا۔ مقامی عوام کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کی حاضر دماغی نے ایک بڑے حادثے کو ٹال دیا۔ اگر فوری کارروائی نہ کی…
مزید پڑھیں »گریٹر نوئیڈا کی سرسا کالونی میں 28 سالہ نکی بھاٹی کو اس کے شوہر اور سسرالیوں نے 21 اگست کو مبینہ طور پر آگ لگا کر قتل کر دیا۔ الزام ہے کہ جہیز کی مانگیں پوری نہ ہونے اور انسٹاگرام پر ویڈیوز پوسٹ کرنے و بیوٹی پارلر دوبارہ کھولنے کے تنازعے کے بعد یہ دلخراش واقعہ پیش آیا۔ نکی اور اس کی بہن کنچن نے 2016 میں بھاٹی خاندان میں شادی کی تھی۔ شادی کے بعد سے ہی دونوں پر مسلسل جہیز کے لئے دباؤ ڈالا جاتا رہا۔ ان کے سسرالی مہنگی کاریں، اسکوپیو ایس یو وی، رائل انفیلڈ موٹر سائیکل، نقدی اور سونا مانگتے رہے۔ نکی کئی بار اپنے والدین کے گھر بھی لوٹی، مگر ہر بار سسرالی صلح کا بہانہ بنا کر واپس لے جاتے۔ نکی کے بھائیوں کا کہنا ہے کہ وہ سماجی بدنامی کے خوف سے برسوں سمجھوتہ کرتے رہے۔ حتیٰ کہ ایک ہفتہ قبل بھی…
مزید پڑھیں »امریکہ نے بھارت سے درآمد ہونے والی اشیاء پر 25 فیصد اضافی محصولات عائد کرنے کا باضابطہ نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نئے محصولات 27 اگست سے نافذ ہوں گے، جس کے بعد بھارتی مصنوعات پر مجموعی محصول 50 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی اور کسٹمز اینڈ بارڈر پروٹیکشن نے یہ اعلان صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت کیا۔ اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ تعلق رکھنے والے ممالک کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے، اور بھارت کو ماسکو سے تیل خریدنے پر نشانہ بنایا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق یہ محصولات مختلف بھارتی اشیاء پر لاگو ہوں گے، چاہے وہ براہِ راست درآمد کی جائیں یا گوداموں سے نکالی جائیں۔ صدر ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر روس کے ساتھ امن معاہدے میں پیش رفت نہ ہوئی تو مزید پابندیاں بھی لگ سکتی ہیں۔ انہوں…
مزید پڑھیں »