تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریں

سنگاریڈی کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ، 10 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک کیمیکل فیکٹری میں زوردار ری ایکٹر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ یہ افسوسناک واقعہ پاساملارم فیز 1 میں واقع سگاچی فارما کمپنی میں پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق، دھماکے کے فوراً بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے 11 فائر ٹینڈرز جائے وقوعہ پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دھماکے کے باعث قریبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھوئیں کے گہرے بادل فضا میں چھا گئے۔

تلنگانہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے بتایا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق تاحال کسی کی لاش برآمد نہیں ہوئی ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سنگاریڈی کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پارتوش پنکج نے بتایا کہ اب تک کسی لاش کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، امدادی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

حادثے کی مکمل وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ری ایکٹر میں کیمیکل کے دباؤ کے باعث دھماکہ ہوا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button