علاقائی خبریںقومی

پیوٹن کا وزیراعظم مودی سے رابطہ، یوکرین جنگ کے پرامن حل پر زور

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پیر کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو ٹیلی فون کیا۔ یہ رابطہ اس وقت ہوا جب پیوٹن حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملے تھے اور چند گھنٹے بعد ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کرنی تھی۔

وزیراعظم مودی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ بھارت ہمیشہ سے یوکرین جنگ کے پرامن حل کی وکالت کرتا آیا ہے اور تمام فریقوں سے کہا ہے کہ بات چیت کے ذریعے اس تنازع کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے پیوٹن کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے الاسکا میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات پر بھی بات چیت کی اور فیصلہ کیا کہ آئندہ بھی قریبی رابطے میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات الاسکا میں ہوئی تھی جس میں یوکرین جنگ بندی پر غور کیا گیا۔ فوری معاہدہ تو نہیں ہوسکا لیکن ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات میں "بڑی پیش رفت” ہوئی ہے۔ ٹرمپ کا مقصد جنگ بندی اور بالآخر امن معاہدے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

اب ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے ملاقات کرنے والے ہیں تاکہ اس جنگ کو ختم کرنے کے لیے مزید اقدامات کیے جاسکیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button