علاقائی خبریںقومی

صدر مرمو سٹی یونین بینک کی 120 ویں سالگرہ پر کہا، بینک ترقی یافتہ بھارت کے مضبوط ساتھی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہے کہ بھارت کی تیز رفتار معاشی ترقی میں بینکاری شعبہ بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ وہ چینئی میں سٹی یونین بینک کے 120 ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

صدر نے کہا کہ آج بینک صرف رقوم محفوظ رکھنے کے ادارے نہیں بلکہ شمولیتی اور پائیدار ترقی کے ضامن ہیں۔ انہوں نے اس بات پر خوشی ظاہر کی کہ سٹی یونین بینک جیسی ادارے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں عام شہریوں کو سستی اور آسان بینکاری سہولتیں فراہم کر رہے ہیں، جہاں اب بھی کئی لوگ باضابطہ مالی نظام سے دور ہیں۔

صدر نے مالی شمولیت کو قومی ترقی کا ستون قرار دیا اور کہا کہ موبائل ایپلی کیشنز، چھوٹے قرضے اور انشورنس جیسی سہولتوں کے ذریعے عوام کو جدید خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ انٹرنیٹ کی کمی، ڈیجیٹل خواندگی اور مالی آگہی جیسے مسائل پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ بینک کسانوں، دیہی عوام اور چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ بروقت قرض اور مالی رہنمائی زراعت کو منافع بخش اور پائیدار بنا سکتی ہے۔ اسی طرح ایم ایس ایم ایز کو سہارا دینا انہیں معیشت کی ترقی کا انجن بنا سکتا ہے۔

صدر نے کہا کہ جیسے جیسے بھارت کی معیشت ڈیجیٹل اور علم پر مبنی ہوتی جا رہی ہے، بینکوں کو اختراعات، کاروباری مواقع، اسٹارٹ اپس اور اسمارٹ شہروں میں بھی اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا: "بینک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر میں مضبوط شراکت دار بن سکتے ہیں۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button