علاقائی خبریںقومی

وزیرِاعظم مودی نے بنگلور میٹرو کی یلو لائن اور نئی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا

یلو لائن کے افتتاح کے ساتھ، بنگلور کا فعال میٹرو ریل نیٹ ورک 96 کلومیٹر سے تجاوز کر جائے گا جو خطے کی بڑی آبادی کو سہولت فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بنگلور میٹرو کے طویل انتظار کے بعد مکمل ہونے والے "یلو لائن” منصوبے کا افتتاح کیا، جو شہر کے آئی ٹی ہب اور دیگر مصروف علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

مودی نے آر وی روڈ (راگی گڈہ) سے الیکٹرانک سٹی میٹرو اسٹیشن تک میٹرو سفر کیا اور راستے میں طلبہ سے ملاقات کی۔ یہ 19 کلومیٹر طویل منصوبہ، جو فیز-2 کا حصہ ہے، تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس میں 16 اسٹیشن شامل ہیں۔

یلو لائن کے آغاز کے ساتھ ہی بنگلور میٹرو کا فعال نیٹ ورک 96 کلومیٹر سے زائد ہو گیا ہے، جو لاکھوں مسافروں کو سہولت فراہم کرے گا۔ حکام کے مطابق یہ لائن خاص طور پر ہاسور روڈ، سلک بورڈ جنکشن اور الیکٹرانکس سٹی جنکشن جیسے مصروف راستوں پر ٹریفک کم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ڈپٹی وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کے مطابق تین ٹرین سیٹ یلو لائن کے لیے تیار ہیں اور چوتھی جلد شامل کی جائے گی۔ فی الحال ٹرینیں ہر 25 منٹ کے وقفے سے چلیں گی، جو بعد میں 10 منٹ تک کم کر دی جائے گی۔

بارش کے باوجود عوام کی بڑی تعداد نے سڑک کے کناروں پر مودی کا پرتپاک استقبال کیا، پھول برسائے اور "مودی، مودی” کے نعرے لگائے۔ اس موقع پر گورنر تھاورچند گہلوت، وزیر اعلیٰ سدیرا میا، مرکزی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button