کریں گے وزیر اعظم مودی آج بنگلور میں، وندے بھارت اور نئی میٹرو کا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی آج بنگلورو کے دورے پر پہنچے، جہاں انہوں نے شہر میں ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ مودی نے کے ایس آر بنگلورو ریلوے اسٹیشن سے تین وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کا افتتاح کیا، جن میں بنگلورو–بیلگاوی، شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا–امرتسر اور ناگپور–پونے سروس شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں وندے بھارت ٹرینوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی، جبکہ کرناٹک میں ان کی تعداد 11 ہو گئی۔
وزیر اعظم نے 19 کلومیٹر طویل بنگلورو میٹرو کی یلو لائن کا بھی افتتاح کیا جو آر وی روڈ (راگی گڈہ) سے بومماساندرا تک 16 اسٹیشنوں کو جوڑتی ہے۔ یہ منصوبہ تقریباً 7,160 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہوا اور شہر کا فعال میٹرو نیٹ ورک 96 کلومیٹر سے تجاوز کر گیا۔ مودی نے آر وی روڈ سے الیکٹرانک سٹی تک میٹرو سفر بھی کیا۔
مودی نے عوامی اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حکومت بنگلورو سمیت پورے ملک میں عالمی معیار کی ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ شہریوں کی زندگی آسان اور بہتر بنائی جا سکے۔