تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی
کالیشورم پراجیکٹ پر جسٹس پی سی گھوش کی رپورٹ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو پیش

کالیشورم لفٹ ایریگیشن پراجیکٹ کے تحت میڈی گڈہ، سندیلا اور اننارم بیراجز میں ساختی اور عملی خرابیوں کی تحقیقات کے لیے قائم جسٹس پی سی گھوش کمیشن کی رپورٹ وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی کو باضابطہ طور پر پیش کی گئی۔
یہ رپورٹ محکمہ آبپاشی اور کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ کے پرنسپل سکریٹری راہول بوجا نے جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ کو پیش کی۔ اس موقع پر نائب وزیر اعلیٰ مالو بھٹی وکرامارکا، وزیر آبپاشی این اوتم کمار ریڈی اور وزیر ریونیو پونگولتی سرینواس ریڈی بھی موجود تھے۔
یہ خلاصہ 4 اگست کو کابینہ کے اجلاس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔