تعلیمعلاقائی خبریںقومی

چھ کروڑ سے زائد افراد نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرا دیا، 15 ستمبر آخری تاریخ

انکم ٹیکس محکمہ نے اعلان کیا ہے کہ اس مالی سال (2024-25) کے لیے اب تک چھ کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل ہو چکے ہیں، اور یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ محکمہ کے مطابق ٹیکس دہندگان اور ٹیکس پروفیشنلز نے بڑی تعداد میں ریٹرن فائل کرکے تعاون کیا ہے۔

محکمہ انکم ٹیکس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری وقت کے ہجوم اور ممکنہ جرمانے سے بچنے کے لیے اپنی ریٹرن فائلنگ جلد از جلد مکمل کریں۔ ریٹرن فائل کرنے کی آخری تاریخ 15 ستمبر مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد تاخیر کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے محکمہ نے 24 گھنٹے فعال ہیلپ ڈیسک قائم کر رکھا ہے، جو کال، لائیو چیٹ، ویب ایکس سیشن اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر رہنمائی فراہم کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ نے رواں سال ریٹرن فارم میں ساختی اور مواد کی تبدیلیوں کی وجہ سے آخری تاریخ 31 جولائی سے بڑھا کر 15 ستمبر کردی تھی۔ ان تبدیلیوں کو آئی ٹی آر سسٹم میں شامل کرنے کے بعد فائلنگ کا عمل شروع ہوا۔

محکمہ کے مطابق پچھلے برس ریکارڈ 7.28 کروڑ ریٹرن داخل ہوئے تھے، جبکہ اس سے پہلے سال یہ تعداد 6.77 کروڑ تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس دہندگان کی تعداد اور ٹیکس کمپلائنس میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button