علاقائی خبریںقومی

ٹرمپ کے نئے ویزا اور ٹیرف فیصلوں پر مودی کا بڑا بیان

بھاونگر، گجرات میں عوامی خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کو خود کفیل (آتمنربھر بھارت) بنانے پر زور دیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزا کے لیے کمپنیوں پر ہر سال ایک لاکھ ڈالر فیس عائد کرنے کا اعلان کیا۔

مودی نے کہا کہ ہندوستان کا سب سے بڑا دشمن کسی اور ملک میں نہیں بلکہ "دوسروں پر انحصار” ہے۔ ان کے مطابق جتنا زیادہ انحصار بڑھے گا اتنی ہی زیادہ ناکامی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس دنیا میں کوئی بڑا دشمن نہیں، ہمارا اصل دشمن دوسروں پر انحصار ہے۔”

وزیر اعظم نے زور دیا کہ "چپس سے لے کر شپ تک” سب کچھ بھارت میں ہی تیار ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آتمنربھرتا ہی امن، استحکام اور ترقی کی واحد دوا ہے۔

انہوں نے بندرگاہوں کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "انڈین پورٹس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں"۔ حکومت نے انہیں انفراسٹرکچر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔ "ون نیشن، ون ڈاکیومنٹ” اور "ون نیشن، ون پورٹ پروسیس” جیسے اقدامات سے تجارت آسان ہوگی۔

مزید یہ کہ مودی نے انکشاف کیا کہ ہندوستان ہر سال 6 لاکھ کروڑ روپے غیر ملکی کمپنیوں کو صرف شپنگ پر دیتا ہے، جو تقریباً دفاعی بجٹ کے برابر ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button