تعلیمتلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

عثمانیہ یونیورسٹی کو عالمی معیار پر لانے کا عزم ریونت ریڈی

تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے۔ ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ عثمانیہ یونیورسٹی کو اسٹینفورڈ اور آکسفورڈ جیسی عالمی سطح کی درسگاہ بنایا جائے گا۔ وہ 20 برس بعد او یو کیمپس آنے والے پہلے وزیر اعلیٰ ہیں، جہاں انہوں نے 90 کروڑ روپے کے منصوبوں کا افتتاح کیا، جن میں دُندُبھی اور بھیما ہاسٹل شامل ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ڈیجیٹل لائبریری اور جدید مطالعہ ہال کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاستی بجٹ تین لاکھ کروڑ ہے اور او یو کے لیے 1000 کروڑ منظور کرنا حکومت کے لیے کوئی بوجھ نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صرف ایک سال میں تعلیم پر 40 ہزار کروڑ خرچ کیے گئے اور 100 یَنگ انڈیا اسکولز کے لیے 20 ہزار کروڑ کی منظوری دی گئی۔

ریونت ریڈی نے طلبہ کو یقین دلایا کہ وہ دوبارہ کیمپس آکر فنڈز کا اعلان کریں گے اور کہا کہ ان کی اگلی آمد پر کسی قسم کی پولیس تعیناتی نہیں ہوگی۔ ان کے مطابق عثمانیہ یونیورسٹی اور تلنگانہ کا رشتہ "ہم جُڑواں” ہے، کیونکہ اس ادارے نے تلنگانہ تحریک میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے مخالفین پر الزام لگایا کہ وہ طلبہ کو گمراہ کر رہے ہیں اور تعلیمی اداروں کے خلاف جھوٹ پھیلا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تعلیم ہی اصل دولت ہے جو نوجوانوں کو غربت اور منشیات سے نجات دلا سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button