تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

تلنگانہ میں بارش اور تیز ہواؤں کا خدشہ، عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت

حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے آگاہ کیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں آج اور کل کے دوران گرج چمک، تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

آج کے دن عادل آباد، نظام آباد، راجنا سرسلہ، جگتیال، بھدرادری کتہ گوڑم، وقارآباد، سنگاریڈی، محبوب آباد اور محبوب نگر میں شدید بارش متوقع ہے۔ ان اضلاع کے لیے محکمہ نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے۔

کل کے دن متحدہ عادل آباد، نظام آباد، میدک، محبوب نگر، حیدرآباد، رنگاریڈی اور یادادری بھونگیر میں بھی موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں بھی احتیاطی تدابیر کے تحت ایلو الرٹ نافذ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کے ساتھ ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، جس سے درخت گرنے اور معمولاتِ زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کھمبوں یا درختوں کے قریب پناہ لینے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button