آپریشن سندھ بھارت کے لیے حقیقت کی جانچ تھا: سیکریٹری دفاع

ڈیفنس سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے کہا ہے کہ حالیہ آپریشن سندور نے بھارت کو یہ حقیقت دکھا دی ہے کہ ہمیں کہاں بہتری کی ضرورت ہے اور کس طرح مستقبل کی جنگی ضروریات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہے۔
جمعہ کے روز پونے میں منعقدہ ساؤدرن کمانڈ ڈیفنس ٹیک 2025 سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے کہا کہ بدلتے ہوئے جغرافیائی حالات میں دنیا کے بیشتر ممالک دوبارہ دفاع اور سخت طاقت پر زور دے رہے ہیں اور بھارت بھی اس سے مستثنیٰ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ "گزشتہ برس دفاعی کیپٹل اخراجات کا 81 فیصد ملک کے اندر خرچ کیا گیا۔ اس کا بڑا حصہ ملکی صنعتوں تک پہنچا ہے، اور ہمارا مقصد یہ ہے کہ نہ صرف خود انحصاری حاصل کریں بلکہ دفاعی پیداوار میں برآمدات کو بھی فروغ دیں۔”
ڈیفنس سکریٹری نے مزید زور دیا کہ بھارت کی مسلح افواج کی صلاحیت بڑھانے کے لیے اکیڈمیا، ریسرچ انسٹی ٹیوٹس جیسے ڈی آر ڈی او، اور نجی و سرکاری شعبوں کو ایک پلیٹ فارم پر آنا ہوگا تاکہ مستقبل کی جنگی تیاریوں میں کوئی خلا باقی نہ رہے۔