بین الاقوامیقومی

آپریشن سندور: وزیر اعظم نریندر مودی نے مسلح افواج کی کارروائی کو سراہا

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز مرکزی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، جو "آپریشن سندور” کے آغاز کے چند گھنٹوں بعد منعقد ہوا۔ اس آپریشن میں بھارتی افواج نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں موجود دہشت گرد ٹھکانوں پر میزائل حملے کیے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وزیر اعظم مودی نے مسلح افواج کی بہادری اور درست نشانے پر کیے گئے حملوں کو سراہا۔ اجلاس کے دوران دہشت گردی کے خلاف کی گئی اس بڑی کارروائی کو قومی سلامتی کے لیے اہم قدم قرار دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیر اعظم جلد ہی سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی (سی سی ایس) کی بھی صدارت کریں گے تاکہ موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس اجلاس میں ممکنہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی جائے گی جس میں آپریشن سندور میں فوج کے کردار کو سراہا جائے گا۔

یاد رہے کہ یہ کارروائی پہلگام دہشت گرد حملے کے جواب میں کی گئی، جس میں 26 معصوم افراد جان سے گئے۔ بھارتی افواج نے دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے بہاولپور میں موجود مرکز، اور لشکر طیبہ کے مریدکے میں موجود اڈے سمیت نو اہم دہشت گرد مراکز کو نشانہ بنایا۔

یہ آپریشن مختصر، مؤثر اور دشمن کی دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے انجام دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button