علاقائی خبریںقومی

آپریشن سندھو: ایران سے واپسی، دہلی ایئرپورٹ پر گونجے "بھارت ماتا کی جے” کے نعرے

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان تہران کی جانب سے فضائی حدود میں نرمی کے بعد بھارت کے سیکڑوں شہری دو پروازوں کے ذریعے دہلی پہنچے۔ جیسے ہی دہلی ایئرپورٹ پر "آپریشن سندھو” کے تحت وطن واپس آنے والے بھارتی شہریوں نے قدم رکھا، خوشی اور جذبات سے لبریز مسافروں نے "بھارت ماتا کی جے” اور "ہندوستان زندہ باد” کے نعرے بلند کیے۔

پہلی پرواز جمعہ کی صبح ایران سے ۲۹۰ بھارتیوں کو لے کر پہنچی، جبکہ دوسری پرواز ہفتہ کی صبح دہلی پہنچی۔ ان پروازوں میں طلباء، زائرین اور دیگر شہری شامل تھے جنہوں نے جنگ زدہ ماحول میں بھارت واپسی کو ایک نعمت قرار دیا۔

واپس آنے والوں نے بھارتی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشکل حالات میں محفوظ واپسی ممکن بنانا ایک بڑا کارنامہ ہے۔ نویڈا کی رہائشی تزکیہ فاطمہ نے کہا:

"وہاں جنگ کی صورتحال تھی، ہمیں یقین نہیں تھا کہ ہم کیسے واپس آئیں گے، لیکن حکومت ہند نے سارا عمل بہت آسان بنایا۔ میں حکومت کی شکر گزار ہوں۔”

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button