تلنگانہحیدرآبادعلاقائی خبریںقومی

این ٹی پی سی کا تلنگانہ میں 80 ہزار کروڑ کی بھاری سرمایہ کاری اعلان

تلنگانہ میں توانائی کے شعبے میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی) نے ریاست میں سولر اور ونڈ پاور منصوبوں میں 80 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

این ٹی پی سی کے چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر گردیپ سنگھ کی قیادت میں ایک وفد نے ہفتہ کے روز وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے بتایا کہ تلنگانہ میں فلوٹنگ سولر پروجیکٹس کے ذریعے 6,700 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے، جس سے ریاست میں توانائی کی پیداوار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے اس بڑے سرمایہ کاری منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی تاکہ یہ منصوبے بروقت مکمل ہوں اور عوام کو فائدہ پہنچے۔

اس ملاقات میں محکمہ توانائی کے پرنسپل سکریٹری نوین مٹل بھی شریک تھے۔ توقع ہے کہ اس سرمایہ کاری سے نہ صرف تلنگانہ میں قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ترقی ہوگی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button