بین الاقوامیسائنسعرب دنیا
ناسا کا اسپیس ایکس کرو-10 مشن پانچ ماہ بعد زمین پر بحفاظت واپس

امریکی خلا بازوں این میک لین، نکول ایئرز، جاپانی خلا باز تاکویا اونیشی اور روسی خلا باز کیریل پسکوف پر مشتمل ناسا کا اسپیس ایکس کرو-10 مشن پانچ ماہ بعد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے واپس زمین پر پہنچ گیا۔ ہفتے کی شام یہ مشن کیلیفورنیا کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں سان ڈیاگو کے نزدیک کامیابی سے اُترا۔
کرو-10 کا واپسی کا سفر جمعرات کو طے تھا، مگر لینڈنگ مقام پر خراب موسم کے باعث یہ روانگی جمعہ کی شام تک مؤخر ہوئی۔ گم ڈراپ نما ڈریگن کیپسول میں آئی ایس ایس سے زمین تک کا 17.5 گھنٹے کا سفر طے کر کے عملہ بحفاظت اُترا۔
یہ کامیاب واپسی اسپیس ایکس کے کمرشل کریو پروگرام کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور قابلِ اعتماد کارکردگی کی ایک اور مثال ہے، جو زمین کے نچلے مدار میں انسانی موجودگی کو مسلسل برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔