علاقائی خبریںقومی

نائب صدر کا فیصلہ آج: پارلیمنٹ میں ووٹنگ کا آغاز

نئی دہلی: پارلیمنٹ میں آج نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے صبح 10 بجے سب سے پہلا ووٹ ڈالا۔ ووٹنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ گنتی کا عمل 6 بجے شروع ہوگا اور نتیجہ آج ہی رات آنے کی توقع ہے۔

اس انتخاب میں این ڈی اے کے امیدوار سی پی رادھا کرشنن اور کانگریس کی قیادت والے انڈیا بلاک کے امیدوار جسٹس (ریٹائرڈ) بی سودرشن ریڈی آمنے سامنے ہیں۔ یہ انتخاب اس وقت عمل میں آیا جب سابق نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے 21 جولائی کو اچانک صحت وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دیا تھا۔

انتخابی کالج میں کل 781 اراکین پارلیمنٹ شامل ہیں، جن میں 542 لوک سبھا اور 238 راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ اکثریت کے لیے 391 ووٹ درکار ہیں۔ این ڈی اے کے پاس 425 ووٹوں کی حمایت ہے، جن میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے 11 ارکان بھی شامل ہیں، جبکہ اپوزیشن کے پاس 324 ووٹ ہیں۔ بی جے ڈی اور بی آر ایس نے ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ اکالی دل نے بائیکاٹ کیا ہے۔

آج کے روز مودی کے ساتھ راجناتھ سنگھ، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، ایچ ڈی دیوے گوڑا، نیتن گڈکری اور کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے سمیت کئی سینئر رہنماؤں نے ووٹ ڈالے۔ 92 سالہ دیوے گوڑا وہیل چیئر پر پولنگ بوتھ پہنچے۔

این ڈی اے اور اپوزیشن دونوں نے اپنے اراکین کو درست ووٹنگ کے لیے ہدایات اور تربیتی نشستیں دی ہیں تاکہ کوئی ووٹ ضائع نہ ہو۔ نتیجہ شام 7 بجے تک متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button